رنگ روڈ پر تعمیراتی کام مکمل ہونے سے گیریژن سٹی کے ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے، آر ڈی اے چیف

Construction of Ring road will resolve traffic issues , says RDA chief

آر ڈی اے چیف کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے پنجاب کے دیگر اضلاع کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
آر ڈی اے چیف نے راولپنڈی پریس کلب کے دورے کے دوران انکشاف کیا کہ کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے رنگ روڈ منصوبے کی کل لاگت کے برابر بینک گارنٹی لینے کی حامی بھرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ راولپنڈٰی پریس کلب کے لیے  جدید کیفے ٹیریا کے قیام میں اپنی مکمل مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ کلب کے باہر پارکنگ کا مسئلہ کرنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچہری اور ڈیفنس چوک کو سگنل فری بنانے سے متعلق تعمیرات جاری ہیں اور ان کا اگلا مقصد شہر کے علاقوں میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *