• Uncategorized
  • 0

دنیا بھر میں مالیاتی نظم و نسق کی بنا پر ریٹنگ کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکاری سکیٹر کی آوٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔

دنیا بھر میں مالیاتی نظم و نسق کی بنا پر ریٹنگ کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں  پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی کریڈٹ آوٹ لک کے مستحکم ہونے کی خوشخبری سنائی گئی۔۔ تفصیلات کے مطابق موڈیزنے پاکستان کے بینکاری سیکٹر کے کریڈٹ آوٹ لک کو بہتر قرار دیتے ہوئے  رپورٹ میں بتایا کہ کرونا وائرس اور دیگرمشکلات کے باوجود بہتر پالیسیوں اور اصلاحات کے کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر کی لیکویڈٹی بہتر ہوئی ہے ۔  رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت 2021 میں5۔1 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔ جبکہ ملک کی معاشی سرگرمیاں کرونا سے پہلے والی سطح پر برقرار رہیں گی۔  موڈیز نے 2022 میں  پاکستان کی معاشی شرح نمو4۔4 فیصد تک بڑھنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *