اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 16، 18، 20 اور 23 مارچ کو شہرمیں بھاری بھرکم گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر اقتدار میں 16، 18، 20 اور 23 مارچ کو ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں ، 18، 20 اور 23 مارچ کو صبح 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھاری بھرکم گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہوگی۔ حالیہ اعلان میں کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلزکے لیے متبادل راستے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ تمام بھاری گاڑیوں کو روات ٹی کراس، چونگی نمبر 26، 9th ایونیو، میٹرو گراؤنڈ، سبزی منڈی، اور سترہ میل ٹول پلازہ پر روکا جائے گا۔ جبکہ پابندی والے علاقوں میں آئی جی پی روڈ پر I-8 سگنل، مری روڈ پر اے ڈی بی پی چوکی، کھنہ پل ایکسپریس وے، زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو، گارڈن فلائی اوور، بیسٹ ویسٹرن ہوٹل مری روڈ، چاند تارا چوک اور ڈھوکری چوک شامل ہیں۔