رواں مالی سال 30 آئی ٹی ایکسپورٹ 3 ارب ڈالر رہیں گی، اگلے سال 5 ارب امریکی ڈالر کا ٹارگٹ مقرر
حیدرآباد میں منسٹری آف آئی ٹی کے تحت نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ٓ مالی سال 2019-20 میں میں 75ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی جو رواں سال بڑھ کر 600 ملین روپے تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ اسی طرح آئی ٹی ایکسپورٹ میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سال 2019-20 میں آئی ٹی ایکسپورٹ 1.4بلین امریکی ڈالر تھی جو سال 2021-22ء میں2.1 بلین امریکی ڈالر رہی جبکہ دیگر وزارتوں میں اتنی ایکسپورٹ نہیں رہی۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 47.44 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور رواں سال 30 جون تک آئی ٹی ایکسپورٹ کا ٹارگیٹ 3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی جو اس سے اگلے سال پانچ ارب امریکی ڈالر ہوگی