• Uncategorized
  • 0

الحیات گروپ اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان ریگی ماڈل ٹاون کا گیٹ بنانے کامعاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان میں کنسٹرکشن کے شعبے کے معتبر نام الحیات گروپ اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے )کے درمیان ریگی ماڈل ٹاوں کے لیے کشادہ اور شاندار گیٹ بنانے کے ایم او یو پر دستخط کرلیے گئےجبکہ پی ڈی اے کی جانب سے  مین گیٹ کے لیے ڈیزائن کی  بھی منظور ی کر لی گئی۔ ٹاون شپ کے لیے جدید طرز کا کشادہ گیٹ بنانے کا فیصلہ ہاوسنگ سوسائٹی کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیا گیا اور اسی مقصد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرتحت پی ڈی اے کی جانب سے ماہر تعمیراتی فرم الحیات گروپ سے رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر الحیات گروپ کے چیئرمین  یاسر علی   اور سی ای اوحسیب خٹک نے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں قومی سطح پر اپنے تعمیراتی تجربے اور ریگی ماڈل ٹاون کے لیے مین گیٹ کی تعمیر کے لیے اپنے پلان سے آگاہ کیا۔  سی ای او حسیب خٹک کا کہنا تھا کہ الحیات گروپ نہ صرف پشاور بلکہ صوبے بھرکے مختلف اضلاع کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ چیئرمین الحیات گروپ یاسر علی نے ڈی جی پی ڈی اے کو الحیات گروپ کے زیر تعمیر پراجیکٹس کے حوالے سے بریف کیا۔ جس کے بعد مین گیٹ بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔    

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *