وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا ملک بھر کی شپنگ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
وزار ت پورٹ اینڈ شپنگ نے ملک بھر کی شپنگ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 30 اپریل کو پی این ایس سی ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور پی این ایس سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں آٹھ ماہ تک پھنسے جہاز کے بارے میں پی این ایس سی حکام نے وزارت کو لاعلم رکھا گیا اس حوالے سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے کراچی چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بزنس کا حب ہے۔ پورٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا نہ ہونا قابل افسوس ہے ،ہم غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں دنیا میں ہم اپنا معیار نہیں بنا پا رہے ہیں ۔بہت جلد تمام پورٹس کا دورہ کرونگا۔
مزید انہوں نے کہا کہ میں کے پی ٹی ٹرسٹی کی اہمیت سے آگاہ ہوں ،کے پی ٹی بورڈ میں کراچی چیمبر اور پی این ایس سی کو نمائندگی دیں گے، آئندہ ایک ماہ میں کے پی ٹی بورڈ کی تنظیم نو ہو جائے گی۔
علاوہ ازیں، اس موقع پر سیکریٹری پورٹ اینڈ شپنگ ارم انجم نے میڈیا کو بتایا کہ منگل کو اسلام آباد جا کر سری لنکا میں 8 ماہ تک کھڑے ہوئے پی این ایس سی جہاز کے ذمہ داروں کی نشان دہی کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں ، بظاہر اس جہاز کے رکنے اور ملک کو مالی نقصان سے دو چار کرنے کی ذمہ دار۔پی این ایس سی انتظامیہ ہے۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں