• Uncategorized
  • 0

پٹوارخانہ میں استعمال ہونے والی اہم اصطلاحات۔

رجسٹر خسرہ گرداوری


خسرہ گرداوری ایک پرت کا رجسٹر ہوتا ہے۔جو چار سال کے لیے مرتب کیا جاتا ہے۔اس میں ربیع اور خریف کی فصلات کے علاوہ صورت موقعہ تغیرات قبضہ کاشت کے اندراج کیے جاتے ہیں۔ خسرہ گرداوری سال میں دو دفعہ کی جاتی ہے۔ معاملہ زمین کے قواعد 1968 کی دفعہ 39 کے تحت پٹواری حلقہ گرداوری کرتا ہے۔ قبضے کے اندراج کو رجسٹر گرداوری کہتے ہیں ۔  جب ایک بار رجسٹر گرداوری میں مقبوضہ خسرہ نمبر  نامزد ہوجائے تو نہ وہاں قبضہ مافیا قبضہ کر سکتی ہے    یا ہی کوئی اور۔  خسرہ گرداوری کی رجسٹر ی کروا کے  گورنمنٹ کی الاٹمنٹ سکیموں میں بھی حصہ لیا جا سکتا ہے اور قرعہ اندازی میں بھی ۔

مساوی

مساوی وہ کاغذ ہوتا ہے جس پر زمینی پیمائش کو منتقل کیا جائے ۔ ہر مساوی میں 16 مربع جات  یا 16 مستظیل کا نقشہ بنایا جاتا ہے۔ یہ نقشہ پٹواری تیار کرتا ہے اس کی جانچ پڑتال گرداور کے حوالے کیا جاتا ہے ، ایک مساوی کی چار پرتیں تیا ر کی جاتی ہیں جن میں ایک ضلع آفس ، ایک  پرت تحصیل ریکارڈ روم اور ایک محکمہ انہار کے پاس ریکارڈ کے طو پر رکھی جاتی ہے ۔ مساوی کو فیلڈ بک بھی کہا جاتا ہے ۔

شجرہ پارچہ

کسی گاوں یا علاقے کی جتنی بھی مساویاں  بنتی ہیں انھیں ایک جگہ یکجا کر کے جو ایک نقشہ تیار کیا جاتا ہے اسے شجرہ پارچہ کہتے ہیں ۔ عموما”  شجرہ پارچہ لٹھے کے کپڑے پر تیار کیا جاتا ہے اس لیے عرف عام  یا پٹوارانہ زبان میں اس نقشہ  کو لٹھا کہتے ہیں۔

شجرہ

کسی بھی خاندان کے آباواجداد،ماں، باپ، دادا،دادی وغیرہ سے لیکر موجود نسل  یا اشخاص تک کے بارے میں تفصیل کو شجرہ کہتے ہیں۔

اشتمال

ایک ہی کھیوٹ کے مختلف  جگہوں پر بکھرے  ہوئے خسروں کو  اکٹھا کرنے کو اشتمال کہتے ہیں۔

رجسٹری

جب بھی کوئی غیر منقولہ جائیداد آپ کسی کے نام کریں اس کی رجسٹری کروانے بے حد ضروری ہے ۔ رجسٹری کرواتے ہوئے  اپنے ساتھ دو گواہان لے کر جائیں ، مالک اور خریدار کا شناختی کارڈ ، فرد بیع اور اگر سابقہ رجسٹری موجود ہے  تو اسے بھی ساتھ لے کرجانا ضروری ہے۔

رجسٹر داخل خارج

ایسا رجسٹر جس میں کسی گاوں یا موضع میں ہونے والاے تمام انتقالات کا اندراج کیا جاتا ہے اسے رجسٹر ڈاخل خارج کہتے ہیں۔

انتقال

کسی بھی زمین کی ملکیت ایک فرد سے دوسرے کو منتقل کرنے کو انتقال کہتے ہیں یعنی کہ سرکاری کھاتے میں اب یہ  زمین پہلے مالک کے نام  سے ہٹا کر نئے  مالک کے نام لکھ دی گئی ہے  ۔ زمین کا انتقال رجسٹر ڈاخل خارج پر کیا جاتا ہے جس کی دو پرتیںہوتی ہیں  1۔ پرت پٹوار ، 2۔ پرت سرکار۔

آج کل چونکہ یہ سب نظام کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے اس لیے آپ اراضی ریکارڈ سنٹر میں جا کر ایک ہی جگہ انقال رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

رجسٹر فرد بدر

رجسٹر فرد بدرسے مراد  ایک ایسا رجسٹر ہے جس زریعے رجسٹر حقداران میں ہونے والی تحریری غلطیوں کو درست کیا جاتا ہے  مثلا”  مالک، ولدیت، نمبر خسرہ،قوم، رقبہ،خسرہ کا رقبہ وغیرہ کی درستگی ۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصٰلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *