ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے گین ٹیکس کی مدت اور ایڈوانس ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا


ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ، فائلرز کے لیے ایڈوانس اِنکم ٹیکس 1 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے، گین ٹیکس کے لیے ودہولڈنگ پیریڈ 4 سال سے کم کرکے3فیصد کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کردیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن نے تجویز پیش کی کہرئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ریرا قانون فورا” نافذ کیا جائے، انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے تجاویز بجٹ میں شامل کرنے سے اربوں روپے کا اضافی ٹیکس ریونیو جمع ہوگا، کوویڈ وبا کے باعث نئے ٹیکسز عائد نہ کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے ڈیلرز کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کا سلسلہ بند کیا جائےاور ڈیلرز کو خرید و فروخت پر 2 فیصد کمیشن حاصل کرنے کی اجازت دی جائے

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *