• Uncategorized
  • 0

ریئل اسٹیٹ بزنس کی ترقی سوشل میڈیا سے کیسے ممکن ؟

کیا آ پ ریئل اسٹیٹ کا بزنس کرتے ہیں لیکن آپ کے کاروبار نے ابھی تک ترقی کی ان منازل کو نہیں چھوا جس کا خواب آپ نے دیکھا ہے ۔  یہاں سوچنے کی بات یہ ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ  آپ کے کاروبار کا طریقہ کار جدیددور  کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔   آج کا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے ایسے میں اگر آپ اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرتے اور روایتی انداز میں دفتریا دکان میں بیٹھ کر اپنے  ریئل اسٹیٹ یا کسی بھی کاروبار کی ترقی کے خواہاں ہیں تو یہ کسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں ۔ ایسی بہت سی ویب سائٹس ہیں جن کے زریعے  آپ  نہ صرف اپنے کاروبار کو گھر بیٹھے چلا سکتے ہیں بلکہ اس کا دائرہ دنیا کے کسی  ملک تک پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن ریئل  اسٹیٹ میں سوشل میڈیا کی اپنی ہی ایک الگ اہمیت ہے ۔   ڈیٹا ریپورٹل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ”  ڈیجیٹل 2020:پاکستان “کے مطابق ملک بھر میں تقریبا” 35 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ  تک رسائی حاصل ہے  جبکہ 17 فیصد آبادی  سوشل میڈیا   کا استعمال کررہی ہے ۔  اس ڈیٹا کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم  سوشل میڈیا کے زریعے  ملک کی  نصف کے قریب آباد ی تک اپنے بزنس کا دائرہ بڑھا سکتے ہیں ۔  آج کل دیکھا گیا کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس سوشل میڈیا پر  پراپرٹی کی تصاویر شائع کر کے آن لائن  اس کی ڈیلینگ کرتے ہیں ۔ امریکی ریسرچ ادارے  نیشنل ایسوسی ایشن  آف ریئالٹرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  سال 2019 میں امریکہ میں فیصد 77  ریئالٹرز / اسٹیٹ ایجنٹس سوشل میڈیا پر اپنے کاروبار کو فروغ  دے رہے ہیں  جبکہ 47 فیصد  ریئل اسٹیٹ ایجنٹس  کے مطابق ان کے کاروبار کی ترقی میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔ اگر آپ بھی ریئل اسٹیٹ  سیکٹر کا حصہ ہیں تو آپ یقینا “مصروف تو بہت ہوں گے لیکن اس مصروفیت میں سوشل میڈیا کے لیے وقت نکال کر اپنے کاروبار کو فروغ دینا آپکے کاروبار کو چار چاند لگا سکتا ہے ۔

:فیس بک  (Facebook)

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعدا د  3 کروڑ سے زائد ہے  جو  ٹوٹل آبادی کا 15 فیصدہے ۔ دنیا بھر میں یو ٹیوب کے بعد سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ فیس بک ہی ہے  جس کے زریعے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اپنا کاروبار ایک نئی عروج تک لے جا سکتے ہیں ۔ فیس بک کے فیچرز عام یوزرز کے ساتھ  ساتھ  خاص طور پر مارکیٹنگ کے لیے  بھی بنائے گئے ہیں جہاں   آپ اپنی کی گئی پوسٹنگ سے سنجیدہ کسٹمر تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک ایڈز کے زریعے بھی آپ کم پیسوں میں زیادہ آڈینس تک  اپنی بات پہنچا سکتے ہیں۔

: ٹوئٹر ( Twitter)

ٹوئٹر پر آپ اپنے کسٹمر اور فالورز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی ٹوئٹس سے مشغول ر کھ سکتے ہیں اور انھیں  اپنی کمپنی کے روزانہ کی سرگرمیوں سکے حوالے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ یہاں  ٹوئٹر  پر فالورز کی تعداد  بڑھانے کے لیے آپ ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہیں جن سے آپ روزانہ ان ٹرینڈز  کا حصہ بنتے ہیں جو ٹوئٹر پر فالو کیے جاتے ہیں ۔

:انسٹاگرام (Instagram)

انسٹاگرام ایک ایسی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے جہاں آپکی پوسٹ کی گئی تصاویر  ہی بولتی ہیں ۔ اگر  آپ ریئل اسٹیٹ کا بزنس کرتے ہیں تو انسٹاگرام پر آج ہی کرایہ اور برائے فروخت پراپرٹی کی تصاویر پوسٹ کردیں اور  انھیں اپنے مطلوبہ علاقوں کے رہائشیوں تک پہنچانے کے لیے ان پر بوسٹ لگادیں

:ٹک ٹاک  (TikTok)

ٹک ٹاک ویسے تو انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال کی جانے ایپ ہے مگر بڑی بڑی کمپنیاں  مشہور ٹک ٹاکرز کو ہائیر کر کے ان سے اپنی پروڈکٹ کی پروموشن کرواتے ہیں  ایسے میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بھی ٹک ٹاک کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے  ۔

                  : لنکڈ ان  (Linked In)

لکنڈ ان ڈائریکٹ مارکیٹنگ کے لیے تو نہیں بنایا گیا مگر اس  ویب   سائٹ پر بنائی گئی آپکی  کمپنی پروفائل آپکو پوٹینشل  کسٹمر تک پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے ۔  اس ویب سائٹ کے زریعے آپ   دیگر ریئالٹرز کے ساتھ بھی رابطے بحال رکھ سکتے ہیں  اور اس  ویب سائٹ کے زریعے آپ   ریئل اسٹیٹ کلائنٹس کی نظر میں  اپنی ڈیجیٹل  موجودگی  یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انھیں اس کاروبار میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے  بھی آگاہ کر سکتے ہیں ۔

یہاں یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کوئی ایپلیکشن  استعمال کررہے ہوں یا کوئی بھی ویب سائٹ   ۔۔۔بہتر ہے کہ آپ   اپنے کاروبار کی  کامیابیوں کو ضرور شیئر کریں  اور   انٹرنیٹ یوزرز کو بتائیں  کہ اب تک آپ کے کتنے پراجیکٹس   کامیابی سے ہمکنار ہو چکے ہیں جس سے آپ کے کلائنٹس کا آپ کا اعتماد بڑھے گا۔  

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *