• Uncategorized
  • 0

جمعبندی کیسے پڑھیں ؟

 جمعبندی  زمینی معاملات میں انتہائی اہمیت کی حامل دستاویز ہے۔ جمعبندی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ  اس دستاویز کو پڑھنا کسی عام شہری کے بس کی بات نہیں بلکہ اسے صرف پٹواری یا وہ افراد ہی پڑھ سکتے ہیں جو کافی عرصہ سے زمینی کھاتوں سے منسلک رہے ہوں ۔ جمعبندی  بنیادی طور پر رجسٹر حقداران زمین کا ہی  سب سے خاص حصہ ہوتا ہے۔ اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ  کے کسی بھی خسرہ  میں جتنے بھی مالکان رہے  ہوں ان سب کی تفصیل درج ہوتی ہے ، اس میں بتایا گیا ہوتا ہے کہ اس  مخصوص زمین  کے ٹکڑے کا پہلے مالک کون  تھا ، اب کون ہے  اور زمین کی  کاشت خود مالک کر رہا ہے یا مزارعہ  ۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے ۔ جمعبندی میں سب سے اوپر موضع  /محال کاتذکرہ کیا جاتا ہے  اسکے بعد تحصیل اور ضلع کے نام کے  ساتھ سال  بھی  مینشن کیا جاتا ہے ۔ جمعبندی میں عام طور پر دس  کالم ہوتے ہیں  جن میں مخصوص معلومات فراہم کی جارہی ہوتی ہے ۔

کالم نمبر 1 میں کھیوٹ نمبر لکھا ہوا ہوتا ہے  جو کہ ایک نہایت ضروری انفارمیشن ہے جبکہ کالم نمبر 2 میں کھتونی نمبر دیا گیا ہوتا ہے ۔

کالم نمبر 3 کوائف مالک کا ہوتا ہے جس میں موجود  مالکان کی تعداد اور اس زمین میں ان کے حصوں کی تفصیل اور  حقوق کی نوعیت  درج ہوتی ہے ۔

کالم نمبر 4  میں  کاشتکار (اگر کوئی ہو)کا نام وغیرہ کا نام درج ہوتا ہے ، اگر زرعی زمین ہے تو آیا اس کا مالک خود ہی اسےکاشت کر رہا ہے یا زمین  کی کاشت  کسی مزارعہ کے زمہ   ہے۔

کالم نمبر 5 میں خسرہ نمبر  درج کیا جاتا ہے  جبکہ کالم نمبر 6 میں زمین کے ٹوٹل رقبے  اور اسکی قسم کے بارے میں تفصیل لکھی جاتی ہے مثلا” 26کنال 15 مرلہ۔

کالم نمبر 7  میں زمین کی آبپاشی کے حوالے سے معلومات فراہم  کی گئی ہوتی ہیں   جس میں بتایا جاتا ہے  کہ زمین ٹیوب ویل سے سیراب کی جارہی ہے یا نہری پانی استعمال میں لایا جاتا ہے ۔ یہاں یہ حساب بھی رکھا جاتا ہے کہ زمین کا  کتنا حصہ بارانی پانی سے اور کتنا حصہ ٹیوب ویل کے پانی سیراب کیا جاتا ہے ۔

کالم نمبر 8  ،9 اور 10 میں کاشتکار (اگر کوئی ہو)   کی جانب سے ادا کیے جانے والے لگان  اور نمبردار وغیرہ کے بارے انفارمیشن فراہم کی جاتی ہے ۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *