نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور منی ٹرانسفر آپریٹروں کے ذریعے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم کی آمد میں سہولت کا اعلان کردیا گیا ہےاسٹیٹ بینک نے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں (این آر پیز) کو سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے مزید مواقع فراہم کرنے کی غرض سے روپے پر مبنی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے پاکستان میں کمپنیوں کے حصص اورایس ای سی پی کی لائسنس یافتہ پرائیویٹ فنڈ منیجمنٹ کمپنی کے تحت قائم اور آپریٹ کیے جانے والے  پرائیویٹ فنڈ کے یونٹوں میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  پاکستان کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں سہولت دینے کے لیے آرڈی اے رکھنے والوں کو ان کے پاکستانی روپے میں اکاؤنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرتے ہوئے فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *