ملک میں آبی ذخائر میں اضافے سے پن بجلی کی پیداوار بڑھ گئی

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملکی آبی ذخائر میں اضافے کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ارسا کی جانب سے بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم میں 3 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 2 فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد ملک میں مجموعی آبی ذخائر 1 کروڑ 1 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئے ہیں اور آبی ذخائر بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ارسا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد صوبوں کیلئے پانی کی قلت میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *