بجلی کی پیداوار کا طویل مدتی پلان مشترکہ مفادات کونسل نے منظور کرلیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔  حماد اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیداکی جائے گی،مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ سمیت مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *