پاکستان میں معاشی بحالی دیکھی جا رہی ہے ، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے گشتہ سال پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی 3 اعشاریہ 9 فیصد رہنےکا امکان ہے۔ پاکستان اور مراکش میں مضبوط معاشی کارکردگی سے ترقی پیش گوئی سے زیادہ رہے گی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے ویکسین کی دسیتابی کو بنیادی فالٹ لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نے بحالی کے دو بلاک بنا دیے ہیں، بلاک کے ایک حصہ میں وہ ممالک ہیں جو سال کے دوران معمول کی سرگرمیوں کی طرف لوٹ جائیں گے جبکہ دوسرے بلاک میں وہ ممالک ہیں جنہیں وائرس کے انفیکشن اور وبا سے بلاکتیں بڑھنے کا مسئلہ اب بھی درپیشں ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق قیمتوں پر حالیہ دباؤ کا عمومی سبب وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال اور طلب و رسد کا عبوری فرق ہے،  اکثر ملکوں میں2022 میں گرانی وبا سے پہلے کی صورت حال پر واپس آجائے گی، گرانی کے خدشات البتہ بدستور بلند ہیں، مرکزی بینکوں کو گرانی کے عبوری دباؤ کو خاطر میں لاتے ہوئے سخت مانیٹری پالیسی سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے

Source: Geo News

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *