ڈی آئی خان میں نئے پکنک اسپاٹ کی منظوری

Approval of new picnic spot at DI Khan - ahgroup-pk

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو منصور ارشد نے دریائے سندھ کے کنارے پر ایک نیا پکنک اسپاٹ تیار کرنے کے منصوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نجی اجلاس کے دوران اس  ترقیاتی پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس  میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سید گلفام عباس شاہ، اسسٹنٹ منیجر میڈم کمیلہ اور خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ امجد پرویز اور رضوانہ وڑائچ سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کےمابین  تعاون سے اس منصوبے کے لیے حتمی اقدامات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسزکے چیف ایگزیکٹو منصور ارشد نے کہا کہ اس   ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا مقصد  ڈی آئی خان کے شہریوں کے رہائش کے معیار کواچھا بنانے اور ڈی آئی خان کے انفراسٹرکچر کو بہتر اور خوبصورت  بنانا ہے۔

علاوہ ازیں، دوران اجلاس ڈی سی نے شہر کے بازاروں سے کوڑا کرکٹ کو موثر طریقے سے اٹھانے  کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈبلیو ایس ایس سی کی کوششوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی اور ادارے کے  اندر اہم تبدیلیوں کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جس کا مقصد ادارے کے لیے مزید فنڈز پیدا کرنا ہے۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *