• Uncategorized
  • 0

چند خصوصیات جو آپکو ایک کامیاب سرمایہ کار بنائیں

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کسی بھی دوسرے شعبے میں انوسیمنٹ کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش ثابت ہو سکتی ہے لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب آپکو ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور اس میں موجود پیچیدگیوں اور باریکیوں کے بارے میں مکمل معلومات ہو۔ یہ سچ ہے کہ کوئی بھی کامیاب ریئل اسٹیٹ انویسٹر شروع سے ہی ایک کامیاب بزنس مین نہیں ہوتا بلکہ مارکیٹ میں تجربہ، مارکیٹ میں اس کی ساکھ اور دور اندیشی ہی اسے ایک کامیاب انویسٹر بناتی ہے۔  اس بلاگ میں ہم آپ کو بتائیں گےکہ وہ کون کون سی خصوصیات ہیں جو ایک کامیاب سرمایہ کار میں ہوتی ہیں۔

۔ بہترین منصوبہ بندی

ایک کامیاب سرمایہ کار ہمیشہ کامیاب منصوبہ ساز بھی ہوتا ہے اور کسی بھی شعبے یا کاروبار میں پیسہ انوسیٹ کرنے سے پہلے بھرپور پلاننگ کرتا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر ایک ایسا شعبہ ہے جس میں پلاننگ اور مارکیٹ ریسرچ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ اس لیے اگر آپ کسی پراپرٹی وغیرہ میں سرمایہ کاری کرنے کاسوچ چکے ہیں تو اس کے حوالے سے مختصرالمدتی اور طویل المدتی منصوبہ بندی کریں جس میں پراپرٹی کی موجود قیمت، اس کی ایک سال کے بعد کی قیمت اور کم از کم پانچ سال بعد کی قیمت کا اندازہ آپکو پہلے سے ہونا چاہیے۔ اگر اس پراپرٹی کی قیمت میں اگلے چند سالوں میں موجودہ قیمت کی نسبت خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا تو وہاں انوسیمنٹ ناصرف پیسے بلکہ وقت کا بھی ضیاں ہے۔

۔ مارکیٹ ریسرچ

ایک کامیاب انویسٹر کے پاس شہرمیں بنائے جانے والے ہر پراجیکٹ،  کنسٹرکشن، این او سیز اور پراپرٹی کے ریٹس کے حوالے سے معلومات ہونی چائیے۔ اگر مارکیٹ ریسرچ میں بنا ہی آپ کسی پراجیکٹ میں انویسمنٹ کرتے ہیں تو اس بات کے چانسز بھی زیادہ ہیں کہ آپکے ساتھ کوئی فراڈ ہوجائے یا آپ کسی ایسی انوینٹری میں سرمایہ کاری کرلیں جو بعد میں منافع بخش ثانبت نہ ہو یا بھی اس بیچنا مشکل ہو۔   

۔ لوکیشن

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں انوسیمنٹ کرتے وقت سب سے ضروری چیک لوکیشن کا ہوتا ہے کیونکہ پراپرٹی کی لوکیشن ہی مستقبل میں اس پر ملنے والے منافع کا تعین کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ شہر کے وسط میں واقع کسی تجارتی مرکز میں اپنا پیسہ انویسٹ کرتے ہیں تو ظاہری سی بات ہے وہ کچھ ہی عرصہ میں کئی گنا منافع بخش ثابت ہوگا لیکن یہی پیسہ اگر آپ کسی ایسی جگہ انوسیٹ کریں جو شہر سے دور ہو تو آئندہ کئی سالوں تک یہ سرمایہ کاری آپکو مطلوبہ فائدہ نہیں پہنچائے گی ، ایسی سرمایہ کاری لانگ ٹرم کے لیے بہتر رہتی ہے۔ اگرشہر میں کسی بھی جگہ پر پراپرٹی کا کرایہ باقی جگہوں کی نسبت زیادہ ہے تو اس سے بھی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں انویسمنٹ مستقبل میں منافع بخش ثابت ہوسکتی ہے۔

۔ مارکیٹ ریپوٹیشن

ایک بہترین سرمایہ کار مارکیٹ میں اپنی اچھی ساکھ کے سبب سب کا بھروسہ حاصل کرتا ہے۔ فراڈ یا پیسوں میں غبن آپکو کبھی بھی ایک اچھی ساکھ نہیں دے سکتا۔ کوشش کریں کے جہاں بھی سرمایہ کاری کریں اچھی طرح دیکھ بھال کر کریں اور ساتھ ساتھ اپنی طرف سے بھی پیسوں کے تمام معاملات بینک اور قانونی دستاویزات کے زریعے حل کریں تاکہ کل کو آپ کے پاس ایک صاف ستھرا ٹریک ریکارڈ موجود ہو۔

۔  نیٹ ورکنگ

اگر آپ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے ہیں تو بہتر ہے آپ دیگر انوسیٹرز کے ساتھ پروفیشنل تعلقات قائم کریں جس سے آپکو اس فیلڈ اور اس میں آنے والے روٹین کی تبدیلیوں کے بارے پتہ چلتا رہے گا۔ یہ نیٹ ورکنگ آپکو نئے پرانے پراجیکٹس اور دیگر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے حوالے سے بھی معلومات کے حصول میں مدد دے گی  جس سے آپکو سرمایہ کاری کے مواقع ملتے رہیں گے۔

 ۔ خطرے کی تخفیف (رسک میٹیگیشن)

کامیاب ریئل اسٹیٹ انویسٹر بننے کے لیے آپکو ہر طرح کے رسک سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار رہنا چاہیے۔ ایک کامیاب سرمایہ کار اس بات کو ہمیشہ مد نظر رکھتا ہے کہ  پیسوں کی لین دین یا پھر پارٹنر شپ قانون  دستاویزات کے زریعے کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کا شعبہ 400 ارب ڈالر سے زائد کےا ثاثوں پر مشتمل انڈسٹری ہے اور ان مندرجہ بالا خوبیوں کو اپنے پروفیشنل لائف کا حصہ بنا کر آپ نہ صرف اس شعبے میں کامیابی حآصل کرسکتے ہیں بلکہ اس سے دوسرے کئی لوگوں کو بھی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔  

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *