پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت صوبے کی 590 شاہراہوں کی مرمت وبحالی شروع
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی 590 شاہراہوں کی مرمت و بحالی کے پروگرام سٹرکیں بحال۔ پنجاب خوشحال کے تحت محکمہ تعمیرات و مواصلات نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔
پروگرام کے حوالے سے پی آینڈ ڈی پنجاب آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر برائے تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ و چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔
اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی شاہراہوں پر مرمت و بحالی کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت 11496 کلو میٹر شاہراہوں کی مرمت و بحالی ہوگی۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ اضلاع کو آپس میں ملانے والی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ لنک شاہراہوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ لوگوں کو بہترین سفری سہولیات ملنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بہتری آسکے۔
مزید انہوں نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ پوری شفافیت سے اس پروگرام کو مقررہ وقت تک مکمل کریں۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیےملاحظہ کریں