سستی ہاوسنگ کے لیے قرضے لینے کے رجحان میں تیزی آرہی ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف بینکوں نے 15 ارب کے قرضوں کی منظوری دی ہے۔ جبکہ قرضہ حاصل کرنے کی مشکل شرائط کو ختم کر کے انھیں نہایت آسان بنا دی گئیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلے قرضہ حاصل کرنے کے لیے بینک میں اکاونٹ ہونا لازمی تھا جبکہ اب ہاوسنگ کے لیے قرضہ وصول کرنے والوں کی ایک درخواست پر بھی بینک جواب دینے کا پابندہوگا۔جس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنا لی گئی ہے ۔