اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے زخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے زخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ہوگئے ، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 2 سے 9 اپریل کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.57 ارب ڈالر اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.83کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔