سرمایہ کاری کے 5 بہترین اور محفوظ ترین آئیڈیاز

5 best investment ideas

کیا آپکے سرمایہ ہے اور آپ پیسہ اس طرح انوسیٹ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کم عرصے میں آپکو زیادہ منافع دے سکے ؟انویسٹمنٹ کرتے ہوئے بہت سے عوامل کو مد نظر رکھنا پڑتاہے ، مثلا” سرمایہ کی لیکویڈٹی، رسک اور ریٹرن۔ اگر ان تینوں میں سے ایک بھی چیز پر سمجھوتہ کرنا پڑ جائے تو سمجھ جائیں گے کہ یہ جگہ سرمایہ کاری کے لیے مناسب نہیں ۔ اس تحریر میں آپکو چندایسے انویسٹمنٹ آئیڈیاز کے بارے میں بتائیں گےجن میں سرمایہ لگانا قدرے محفوظ اور منافع بخش رہتا ہے ۔


ا۔ فارن ایکسچینج
فارن کرنسی میں انویسٹمنٹ کو آئیڈیل انویسٹمنٹ کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں سرمایہ آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہی رہتا ہے ۔فارن ایکسچینج میں آپ مختلف ممالک کی کرنسی سے ڈیل کرتے ہیں اور ان کے ٹرینڈ پر نظر رکھتے ہیں ۔ اس سرمایہ کاری میں آپ کسی بھی فاریکس کے دفتر سے جاکر بیرونی ممالک کی کرنسی خرید لیتے ہیں اور اسکی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی انھیں دوبارہ فروخت کر سکتے ہیں۔ ہر سال روپے کی قدر میں کمی اور بیرونی کرنسی کے دباو کی وجہ سے فاریکس میں سرمایہ کاری اچھی انویسٹمنٹ قرارد ی جاتی ہے۔ فارن ایکسچینج میں دیکھا جائے تو لیکویڈٹی بھی زیادہ ہے یعنی آپ کبھی بھی یہ پیسہ استعمال میں لا سکتے ہیں ، رسک فیکٹر بھی کم ہے اور ریٹرن بھی زیادہ ہے


ب۔ ریئل اسٹیٹ
ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری شاید ہی کھبی نقصان کا سبب بنتی ہے۔ آپ کوئی بھی پراپرٹی خریدیں کچھ ہی عرصہ میں اسکی قیمت میں کم از کم 10 فیصد تک اضافہ ہو ہی جاتا ہے۔ دنیا بھر میں جب بھی محفوظ سرمایہ کاری کا بارے میں بات کی جائے تو ریئل اسٹیٹ ہی کا زکر سب سے پہلے کیا جاتا ہے۔ ہاں کسی بھی پراپرٹی کی خریداری کے وقت فراڈ سے کیسے بچنا ہے اس کے لیے آپکو ریئل اسٹیٹ کی باریکیوں کو سمجھنا پڑھے گا۔دوسرا پراپرٹی خریدتے ہوئے چند اہم سولات آپ کے دماغ میں ضر ہونے چاہیے ۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم نے بھی ملک بھر میں ریئل استیٹ میں سرمایہ کی طرف عوام کی توجہ مبزول کروانے میں بہت ہی مثبت کردار ادا کیا ہے ، یہاں اگر لیکویڈٹی کی بات کی جائے تو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے بعد آپ ایک ہی دم ہیسے نکل نہیں سکتے اسلیے اس سیکٹر میں پیسے کی لیکویڈٹی کم ہے ۔ جبکہ رسک فیکٹر اس سیکٹر میں کم اور ریٹرن زیادہ ہے ۔


ج۔ پرائز بانڈز
پرائز بانڈز قومی بچت بینک یعنی نیشنل سیونگ سینٹر کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں ۔ حکومت پاکستان 100 روپے سے لے کے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز جاری کرتی ہے آپ اپنے پاس موجود سرمائے کے حساب سے پرائز بانڈز خرید سکتے ہیں۔ ہر پندرہ دن کے بعد مختلف مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کی جاتی ہے جس میں بھاری انعام ملنے کے چانسز بھی ہوتے ہیں۔ لیکن اگر انعام نہیں بھی ملتا تو آپکے پاس سرمایہ بانڈز ی صورت میں محفوظ رہتا ہے ۔ پرائز بانڈز میں لیکویڈٹی زیادہ ہے کیونکہ آپ کسی بھی وقت بانڈز کو دوبارہ روپے میں تبدیل کر سکتے ہیں ، رسک بھی کم اور ریٹرن انعام ملنے کی صورت میں کافی زیادہ ہے ۔


د۔ سونا
ریئل اسٹیٹ کی طرح سونے کی قیمت میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی گنا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ بعض لوگ پتھر جڑے ہوئے سونے کے زیورات خرید لیتے ہیں جو بعد میں زیورات کی قیمت میں کمی کا سبب بنتے ہیں ۔ اس ک بجائے اگر آپ بنا پالش کیے ہوئے سادہ زیورات یا پھر سونے کے بسکٹ خریدیں تو وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپکو کافی زیادہ مالی فائدہ دے سکے گا۔ لیکویڈٹی کی بات کریں تو ریئل اسٹیٹ کی طرح سونے کی لیکویڈتی بھی کم ہے ، رسک فیکٹر کم اور ریٹرن کے چانسز زیادہ ہیں


ہ۔ سٹاک مارکیٹ
سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے مارکیٹ کا جائزہ ضرور لیں ۔سٹاک مارکیٹ میں مخلتف کمپنیوں کی کارکردگی پر ان کے شیئرز خریدے جاتے ہیں ۔اب یہ آپکا کام ہے کہ دیکھیں کہ کونسی کمپنی مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھائی گی ، اس کمپنی میں اپنا سرمایہ لگائیں ۔ بنا سوچے سمجھے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بھاری نقصان کا سبب بن سکتی ہے لیکن اگر آپ اچھی طرح سوچ سمجھ کر انویسٹمنٹ کریں تو یہ آپکو ایک دن میں لاکھوں کا فائدہ بھی دے سکتی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں رسک فیکٹر سب سے زیادہ ہے لیکن دوسری جانب ریٹرن بہت ہی ہائی ہے ، لیکویڈٹی کی بات کریں تو دو سے تین بزنس کے دنوں میں آپ اپنا سرمایہ نکال سکتے ہیں ۔

راپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

Share via:

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *