اپنے مزاج کا انوکھا شہر

اپنے مزاج کا انوکھا شہر

ڈیرہ اسماعیل خان جسےعام طور پر ڈی آئی خان بھی کہا جاتا ہے اپنی منفرد خصوصیات کی بدولت پورے پاکستان میں شہرت رکھتا ہے ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈویژن اور ضلع کی حیثیت رکھتا ہے ڈی آئی خان صوبائی دارالحکومت پشاور سے 300 کلو میٹر جنوب میں اور پنجاب کے شہر ملتان سے شمال مغرب 230 کلو میٹر کی دوری پر دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر واقع ہے ڈیرہ اسماعیل خان آبادی کے لحاظ سے پاکستان میں 37 نمبر پر ہے اور خیبر پختونخوا کا پانچواں بڑا شہر ہے ڈیرہ کا مطلب ہے خیمہ کیمپ عام طور پر جسے بیٹھک کہا جاتا ہے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مشرق میں دریا کے پار پنجاب کا ضلع بھکر جنوب میں ڈیرہ غازی خان کا علاقہ اور جنوب مغرب میں جنوبی وزیرستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے وزیرستان کا یہ علاقہ ڈی آئی خان کو صوبہ بلوچستان تخت سلیمان پہاڑوں سے الگ کرتا ہے جبکہ شمال میں ضلع ٹانک واقع ہے ڈیرہ اسماعیل خان کو پاکستان کا مرکز بھی کہا جاتا ہے


اس شہر کے لوگ انتہائی خوش مزاج اور مہمان نواز ہیں اس شعر کی بنیادی زبان سرائیکی ہے اس کا مقامی نام ہندکو تھا ضلع کی 72 فیصد آبادی سرائیکی زبان بولتی ہے 22 فیصد پشتو 3 فیصد اردو اور باقی دیگر آبادی میں چھوٹی چھوٹی بولی بولنے والے موجود ہے ضلع ڈی آئی خان میں پانی کی فراوانی اور بہترین نہری نظام کی بدولت یہ علاقہ سرسبز و شاداب ہے اور زرخیز زمینوں کا حامل ہے تاریخی حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایران اور دیگر غیر ممالک سے آنے والے تاجروں کی رہائش کا مرکز ہوا کرتا تھا

مزید جاننے کے لیے پڑھیں

AH BLOGS

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *