ماحول کی آلودگی کینسر کا سبب
ہم رہنے کے لیے نت نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انتخاب تو کر لیتے ہیں اور تمام سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے انویسٹمنٹ بھی کر لیتے ہیں لیکن ایک بہت اہم چیز جسے ہم نظر انداز کر دیتے ہیں وہ ہے آپ کے ارد گرد کا ماحول ماحول کی آلودگی بنتی ہے بیماریوں کا سبب ۔
یونیورسٹی کالج لندن کے محقین نے ایک مختلف نظریہ پیش کیا ہے اس خیال کے مطابق جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ہمارے جسم کے خلیے کے ڈی این اے میں خرابی ہو چکی ہوتی ہے یہ دریافت اس سوال کے جواب کی تلاش میں سامنے آئی جس میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے آخر انہیں پھیپھڑوں کا کینسر کیوں ہو جاتا ہے ۔وہ علاقے جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے وہاں لوگوں میں کینسر کی وجہ سگریٹ نہیں بلکہ ماحول کی آلودگی ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور رہنے کے لئے ان سوسائیٹیز کا انتخاب کریں جو ماحول دوست ہو