پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پہلی بار 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جس میں 18 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یورو بانڈز کی فروخت پر 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم موصول ہوئی تھی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد مرکزی کے ذخائر میں ساڑھے 84 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔  آخری بار اسٹیٹ بینک کے ذخائر اس سطح پر جنوری 2017 کو تھے جو ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔

Source: Samaa News

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *