پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا 16ترقیاتی منصوبوں کے لیے 72ارب 9لاکھ کا فنڈ منظور
پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان کے زیرصدارت مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 48ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 16ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 72ارب 9لاکھ 97ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
:ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے ان میں
ضلع میانوالی اور جبہ نالہ تحصیل کی چینلائزیشن کیلئے 96کروڑ 4لاکھ 56ہزار روپے
میگی میگاسم لنک کی کنکریٹ لائننگ کیلئے 42کروڑ 2لاکھ 63ہزار روپے
پاکستان میں واٹر کورس کی بہتری کے لئے قومی پروگرام (فیز II) کیلئے47ارب 50کروڑ 34لاکھ 90ہزار روپے
پنجاب کے رورل ہیلتھ سنٹرز میں بستروں اور دیگر آلات کی تبدیلی کیلئے 1ارب 34کروڑ 23لاکھ 38ہزار روپے
آؤٹ سورس ماڈل پر منتخب ٹی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین سروس کی فراہمی کے منصوبہ (ترمیمی) کیلئے 98کروڑ89لاکھ 17ہزار روپے
لاہور میں گجومتہ تا قصور تک فیروز پور روڈ کی بحالی و بہتری کیلئے 8ارب 41کروڑ 74لاکھ 2ہزار روپے
کوٹ رادھا کشن تا قصور تک روڈ کی بحالی کیلئے 2ارب 2کروڑ 59لاکھ 90ہزار روپے
بہاولپور میں رفیق چوک تا مہراب والا احمد پور شرقیہ میٹلڈ روڈ کی کارپٹنگ و بحالی کیلئے 54کروڑ 43لاکھ 83ہزار روپے
خانیوال میں کچا کھوہ تا عبد الحکیم تک میٹلڈ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1ارب 39کروڑ 65لاکھ 99ہزار روپے
بہاولنگر میں چشتیاں تا ہارون آباد برآستہ پل مراد روڈ کی بحالی کیلئے 1ارب 43کروڑ 81لاکھ 76ہزار روپے
خوشاب میں مظفر گڑھ روڈ (جوہر آباد چوک)کو دو رویہ کرنے کیلئے 3ارب 46کروڑ 93ہزار روپے، وہاڑی میں مانا جملیرہ روڈ کی بحالی کیلئے 64کروڑ 51لاکھ 54ہزار روپے
لاہور میں رائیونڈ روڈ تا لیک سٹی روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1ارب 95کروڑ 75لاکھ 71ہزار روپے اور پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام و فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 2کروڑ 40لاکھ روپے شامل ہیں۔
پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا یہ قدم صوبے کی معاشی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیےملاحظہ کریں