پاکستان نے ایران بارڈر پر 3 مارکیٹوں کے قیام کا اعلان کردیا۔

پاکستان نے ایران کے ساتھ بارڈر پر 3 مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں مزید تین مارکیٹیں مکمل کرنے کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ اور سرحدی علاقوں میں مقیم آبادی کیلئے اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔ داؤد کے مطابق ، مارکیٹوں کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے اوردونوں ممالک اپنے دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے ایک آزاد تجارتی معاہدے سمیت کئی آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *