وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا صحافیوں کے لیے رہائشی پلاٹس کا اعلان

Punjab CM Mohsin Naqvi Unveils Residential Plots for Journalists - ahgroup-pk

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے آفس میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان کیا۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار،رپورٹرز، فوٹو گرافرز، کیمرہ مین اور نیوز روم کے صحافیوں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 3300 رہائشی پلاٹس دیئے جائیں گے۔ یہ قدم حکومت کی جانب سے صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور رہائشی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس رہائشی اسکیم میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے:

رپورٹرز کو 7 مرلہ

کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلہ

نیز نیوز روم میں کام کرنے والے صحافیوں کے لئے 15فیصد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

رہائشی پلاٹوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 جنوری ہے۔قرعہ اندازی کے عمل کو 8 فروری سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بینک آف پنجاب کی جانب سے سازگار قرضوں کی فراہمی کی بھی امید ظاہر کی ہے۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *