وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا

 

وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کی غرض سے علاقے کو دو اضلاع میں تقیسم کرنے کا اعلان کردیا ۔ جمعرات کو  ڈیرہ اسماعیل خان میں کسانوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انضمام شدہ اضلاع کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت مافیا کے خلاف جنگ جیتے گی اور قانون اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے گی جبکہ محنت اور کوشش سے غیر مستحکم انضمام شدہ قبائلی اضلاع میں انتظامی امور کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گومل زام ڈیم مزید 2 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کرے گا اسکے علاوہ بھی  ہمارے پاس مزید 10 ڈیم بنانے کا پروگرام ہے۔ ہمارے پاس موجودہ اسٹوریج کی گنجائش 14 ایم اے ایف (ملین ایکڑ فٹ) ہے جسے ہم دوگنا کرنا چاہتے ہیں۔   زیتون کی فصل کی کاشت کا ذکر کرتے ہوئے ، عمران خان نے کہا ہم خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اس کی کاشت کرکے بہت بڑا زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔ اسی طرح ہم ملک میں پام آئل کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم 70 فیصد پام آئل ، سویابین اور دالیں درآمد کر رہے ہیں جو یہاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *