چین کی ماڈل ڈرون ٹیکنالوجی کو پاکستان میں کمرشل، ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور ایگریکلچر کے لیے استعمال کیے جانے کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان نے چین میں ڈرون قوانین سے متاثر ہوکر سول ڈرون اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سول ڈرون اتھارٹی کو ملک میں بغیر پائلٹ طیارے کے نظام کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کا اختیار دیا جائے گا اور اتھارٹی ہی ڈرون اجازت نامے کی فراہمی ، درآمد، مینوفیکچرنگ ، جانچ پڑتال اور اجراء سے متعلق امور کا فیصلہ کریگی۔