سی سی ٹی وی کیمرے کیسے آپکی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں
آج کل کے حالات اور بڑھتے جرائم میں گھر یا دفتر کی سیکیورٹی پر شاید ہی کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوگا یہی وجہ ہے کہ ماڈرن ٹیکنالوجی کی سوغاتوں میں سب سے زیادہ کارآمد سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کو ہی سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف آپکی سیکیورٹی کو یقینی بناتاہے بلکہ آپکو کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بھی بچاتا ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے آپ پورا دن ایک جگہ بیٹھ کر اپنے گھر یا دفتر کو مانیٹر کر سکتے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کا یہ سوچنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے مہنگے ہیں مگر یہ سوچ ان افراد کی ہے جو ابھی تک ان کے فوائد سے نابلد ہیں ۔ یہاں آپ کا یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ یہ ٹیکنالوجی سستی بھی ہے اور فائدوں سے بھرپور بھی اور آپکی رہائش کہیں پر بھی ہو ان کیمروں کی مدد سے آپ کسی بھی بڑی مصیبت کے آنے سے پہلے ہی اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم سی سی ٹی وی کیمرے خرید تے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ آپکی ضروریات کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ اس بلاگ میں ہم آپکو بتائیں گے کہ سیکیورٹی کیمرے کیسے آپکی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہیں ۔
ڈکیتی یا واردات کی صورت میں
بڑھتے ہوئے جرائم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے آپ کسی بھی ایسے واقع سے بچ سکتے ہیں جس میں آپکو جانی یا مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔ کوئی بھی چور یا ڈاکو ان کیمروں کی سبب پکڑے جانے سے ڈر سے آپکے گھر یا دفتر کا رخ بھی نہیں کرے گااگر وہ ایسا کر بھی لے تو کیمرہ میں کیپچر ہو جانے سے انھیں آسانی سے گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔
بچوں کی حفاظت
ہم نے انٹرنیٹ پر وائرل اکثر ایسے کئی کیسز دیکھے ہیں جن میں والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے ملازمین بچوں پر تشددیا انھیں حراساں کرتے ہیں ایسے میں بچوں کی حفاظت کو ان کیمروں کی مدد سے یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
گھر یا دفتر سے دور رہتے ہوئے ان کی مانیٹرنگ
اگر آپکو فکر ہے کہ آپکی غیر موجودگی میں گھر یا دفتر میں کوئی بھی مسئلہ پیش آسکتا ہے تو یہ سی سی ٹی وی کیمرے آپکو ہر وقت باخبر رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ وہ خواتین جو جاب کرتیں ہیں اور گھر یا بچوں کی سیکیورٹی کے لیے پریشان رہتی ہیں وہ اپنے سمارٹ فونز میں ایسی ایپلیکیشن ڈاون لوڈکر سکتی ہیں جو دور بیٹھے ان کیمروں کی مدد سے گھر کی سرویلنس میں کارآمد ثابت ہوں ۔
ذہنی سکون
سیکیورٹی کیمرے انسٹال کرکے آپ ایک لحاظ سے خود کو اپنے خاندان و کاربار کو محفوظ بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے آپکو ذہنی میسر آجاتاہے ۔ یہ کیمرے آپکو کسی بھی قسم کی مصیبت مین پڑھنے سے بر وقت بچا سکتے ہیں ۔ چونکہ ان کی مدد سے آپ گھر کے اندر ون و بیرون دونوں سے باخبر رہتے ہیں تو کسی بھی مشکوک ایکٹوٹی ہونے کی صورت میں آ پ فورا” پولیس کو کال کرسکتے ہیں۔
سیکیورٹی کیمرے خریدنے سے پہلے آپ اس بات کا یقین کرلیں کہ جن کیمروں پر آپ پیسہ اور وقت لگانے والے ہیں وہ اپنی خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے بہترین ہیں ۔ ایک نارمل گھر کے لیے سیکیورٹی کیمروں کی خریداری پر 20 ہزار سے 25 ہزار تک کا خرچہ آتا ہے جبکہ بڑے گھر یعنی کنال یا زیادہ کے گھروں کے لیے کیمروں کی خریداری پر 35 سے 50 ہزار تک کے اخراجات آسکتے ہیں ۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی اہم خصوصیات
موشن سینسر
اگر آپ کا سیکیورٹی سسٹم 24/7 چلتا رہے تو سٹوریج کا مسئلہ پیش آسکتا ہے لیکن اگر اس میں موشن سینسر موجود ہے تو یہ اسکی مدد سے فریم میں کسی بھی قسم کی حرکت کو محسوس کرتے ہوئے ایک دم اسے کیپچر کرلیتا ہے ۔ جبکہ موشن سینسر کے ساتھ ساتھ اگر اس کیمرہ میں آڈیو سینسر بھی موجود ہے تو اس کی مدد سے کیمرہ کسی بھی آواز کے سنتے ہی ریکارڈنگ شروع کردیا ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ ایسے میں آپ اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ پر ٹیکسٹ الرٹس بھی جاری کروادیں ۔
دو طرفہ آڈیو
دوطرفہ آڈیو سسٹم کی مدد سے آپ وڈیو میں آنے والے شخص سے براہ راست بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپکے گھر کوئی اجنبی آیا ہے تو آپ گھر کے اندر بیٹھے بیٹھے اس سے پوچھ سکتے ہیں کہ اس کا وہاں آنے کا کیا مقصد ہے ۔
فیلڈ آف ویو
اگر آپ سی سی ٹی وی کیمرہ خریدنے جارہے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس کیمرے کا فیلڈ آف ویو کتنا ہے اگر وہ کیمرہ زیادہ جگہ کو ایک وقت میں کیپچر کر رہا ہے تو اس کا فیلڈ آف ویو بہتر ہے ورنہ وہ کیمرہ بہتر نہیں
وڈیو کوالٹی
آپکا کیمرہ جتنا زیادہ ریزولوشن کا ہوگا اتنا اس کی وڈیو کوالٹی بھی اتنی بہتر ہوگی۔ کیمرہ خریدتے وقت کوشش کریں گے کم از کم 1080 ریزولوشن کا کیمرہ خریدیں ۔ آپکا کیمرہ آپکی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہے اس لیے کوشش کریں کیمرے کی وڈیو کوالٹی اچھی ہے
نائٹ وشن
ایک اچھے کیمرے کی کوالٹی یہ بھی ہے اس میں کم روشنی اور اندھیرے میں بھی وڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ سی سی ٹی وی کیمرہ چونکہ چوبیس گھنٹے کام کرتا ررہتا ہے تو اس میں یہ صلاحیت ہونی چاہیےکہ دن اور رات کے کسی بھی وقت وڈیو بناتے ہوئے اسی مصنوعی روشنی کی ضرورت نہ پڑے۔