اسلام آباد میں کنسٹرکشن میں اضافے کے سبب گرین بیلٹ متاثر
دنیا کے خوبصورت ترین دارلحکومتوں میں سے ایک اسلام آباد ہے جو اپنی ہریالی اور پلاننگ کی وجہ سے مشہور ہے۔ لیکن بڑھتی ہوئی تعمیرات نے اس کی خوبصورتی کو ماند کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلیو ایریا کی توسیع کے لیے جناح ایونیو کی طرز ایک اور شاہراہ کی تعمیر شروع کی ہے جس کے لیے علاقوں میں موجود سروسبز پودوں اور درختوں کو کاٹا جا رہا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے تعمیرات کی اجازت کے حوالے سے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو انوائرمنٹ امپیکٹ اسسمنٹ (ای آئی اے) رپورٹ جمع کروا نے کی ہدایات دیں گئی تھیں جس کی خلاف ورزی سی ڈی اے کی جانب سے کی گئی ہے ۔