بجٹ 2024-25 کی ٹیکس تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مارچ مقرر

Last date for submission of tax proposals for Budget 2024-25 is set as March 11 - ahgroup-pk

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ 2024-25 کے لیے ٹیکس تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مارچ مقرر کر دی ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، تمام ٹیکس دہندگان، کاروباری برادری، اور دیگر متعلقہ افراد اور ادارے اپنی ٹیکس تجاویز ایف بی آر کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، اور آئی سی ٹی اور آرڈیننس 2001 سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے فیلڈ فارمیشنز اور کاروباری برادری دونوں کے لیے 11 مارچ 2024 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کے اخراجات و بجٹ تخمینے اور بینک اکاؤنٹس و سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی 11 مارچ تک جمع کروائی جائیں گی، ترقیاتی اخراجات کے نظرثانی شدہ اور بجٹ تخمینے پیش کرنے کیلئے بھی 11 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، ایف بی آر نے فیڈرل ٹیکس ریگولیشنز (ایف ٹی آر) میں درپیش مسائل اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کروانے پر بھی اظہار خیال کیا ہے۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیےملاحظہ کریں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *