چین کریک ڈاون کے بعدکرپٹو کرنسی بٹ کوائن تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

چینی حکومت کی جانب سے دنیا کی سب سے مہنگی سمجھی جانے والی کرپٹو کرنسی کے خلاف کریک ڈاون کے بعدتین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی پر چین کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے۔ چین نے کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کی خدمات فراہم کرنے والی مالیاتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی تھی، جب کہ تین ریاستی اداروں ’ نیشنل انٹرنیٹ فنانس ایسوسی ایشن آف چائنا‘ ، ’چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن‘ اور’پیمنٹ اینڈ کلیرنگ ایسوسی ایشن ‘ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کو سٹہ قرار دیا اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تنبیہ بھی کی تھی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *