پاکستان پر کاروباری اعتماد میں ریکارڈ بہتری آئی ، اوآئی سی سی آئی سروے رپورٹ
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی جانب سے مئی سے جولائی 2021 کے دوران کیے جانے والے سروے جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس کے نتائج سامنے آگئے جن کے مطابق سروے ویو20 پاکستان میں کاروباری اعتمادکے اسکور میں گذشتہ سروے ویو 19 کے منفی50 فیصدکے مقابلے میں 59 فیصد کی ریکارڈ بہتری آئی ہے جواب مثبت 9 فیصد ہوگیا ہے۔سروے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اہم مراکز کو فوکس کیا گیا۔ سروے کے رائے دہندگان میں 40 فیصد کا تعلق مینوفیکچرنگ،35 فیصد کا تعلق خدمات اور25 فیصد کا تعلق ریٹیلرز و ہول سیلرز کے شعبے سے تھا۔