اے ایچ سٹی سے صرف 10 منٹ کی مسافت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ملکی تاریخ کی پہلی اوربڑی آئل ریفائنری کے لئے لائسنس جاری
اے ایچ سٹی سے صرف 10 منٹ کی مسافت پر (بیورورپورٹ) چائنہ کے اشتراک سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک کی سب سے پہلی اور بڑی پرائیویٹ آئل ریفائنری کی منظوری دیتے ہوئے اوگرااتھارٹی نے فالکن آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کو آئل ریفارئنری کےلئے لائسنس جاری کردیا ،ڈیرہ میں قائم ہونے والی آئل ریفائنری نہ صرف ڈیرہ کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی بلکہ اس سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی زرمبادلے کے ذخائر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ڈیرہ کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ،ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبر وسنیئر صحافی سردار صلاح الدین گنڈہ پور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے اعلان کردہ گیس وپیٹرولیم پالیسی کے تحت چیئرمین اوگرا منصور خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے پاکستان کی پہلی پرائیویٹ آئل ریفائری کا لائسنس جاری کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ کی پہلی پرائیویٹ اور بڑی آئل ریفائنری کے لئے ایم ایس فالک آئل پرائیویٹ لمیٹڈ (ایف او پی ایل )نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ ہزار کنال سے زائد اراضی حاصل کی جہاں پر چائنہ کے اشتراک سے آئل ریفائنری قائم کی جائے گی ،اس ضمن میں چائنہ گورنمنٹ کے نمائندوں نے فذیکل سائٹ کا معائنہ کرکے اسے انتہائی موزوں قرار دے کر فیسپلٹی رپورٹ منظور کرتے ہوئے آئل ریفائنری کے لئے 3.58 بلین ڈالر کے فنڈ ز جاری کردیئے ہیں ۔اوگرا اتھارٹی کی طرف سے چیئر مین اوگرا منصور علی خان ،ممبر زین قریشی ،ممبر فنانس نعیم غوری ،جائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبشر احمد اوراسسٹنٹ ایگزیکٹو عبدالرب نے مشترکہ طور پر 19 جولائی 2023 کو آئل ریفائنری کا لائسنس آڈر نمبر OGR-26-2 جاری کردیا جس پر ڈیرہ کے عوام نے اوگرا اتھارٹی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے ۔ مذکورہ آئل ریفائنری جس کا باقاعدہ افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ایس فالکن آئل پرائیویٹ لمیٹڈ سابق سینٹر وسابق وفاقی وزیر وقار احمد خان بہت جلد ڈیرہ اسماعیل خان آکر کریں گے ۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں