چینی سٹیل کمپنی نے رشکئی سپیشل اکنامک زون میں 360 ملین ڈالر انویسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

چینی کمپنی سینچری سٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا میں واقع رشکئی سپیشل اکنامک زون میں 360 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ سی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی شاہ کے مطابق یہ سرمایہ کاری چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے زیر انتظام کی جائے گی۔ کمینی کے لیے اکنامک زون میں  40 ایکڑ زمین پہلے ہی مختص کردی گئی ہے،جو پہلے ہی انڈونیشیا، میانمار، اتھوپیا اور کمبوڈیا میں سٹیل اور لوہے کی مصنوعات پر کام کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک رشکئی سپیشل اکنامک کوریڈور کے لیے بجلی پانی اور گیس سمیت دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کردیں جائیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *