حکومت نے ہاؤسنگ فنانس میں تیزی کیلئے مارک اپ میں کمی اور سبسڈی کا حجم بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

Naya Pakistan housing authority increases subsidy to speedup the program

نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت حکومتی مارک اپ سبسڈی اسکیم کی سخت شرائط کے باعث قرضوں کا اجراء سُست روی کا شکار رہا۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2021ء میں جاری کردہ اسکیم کے تحت 5 مرلہ گھر کیلئے کمرشل بینکوں کو 258 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوئیں تاہم دسمبر تک 104 ارب 60 کروڑ روپے کا قرضہ منظور کیا گیا، اس میں سے بھی 8 ماہ کے دوران صرف 29 ارب 80 کروڑ روپے ہی جاری ہوسکے۔ قرض کا دورانیہ 5 سے 20 سال مقرر تھا، پہلے 5 سال مارک اپ سبسڈی 3 فیصد، اگلے 5 سال کیلئے 5 فیصد جبکہ باقی 10 سال کیلئے شرح سود مارکیٹ ریٹ پر طے کیا گیا تھا، جس پر اب سبسڈی بڑھاتے ہوئے نظرثانی کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق اب 5 سے 15 سال کیلئے مارک اپ ریٹ 2 سے 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے تاہم آخری 5 سال مارکیٹ ریٹ ہی لاگو ہوگا۔ تاہم نظرثانی شدہ اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں سے بھی 27 لاکھ مالیت تک کا قرضہ لیا جاسکے گا، یوں قرضوں کے اجراء میں تیزی کے ساتھ سبسڈی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *