پشاور رنگ روڈ پر شہر کے سب سے بڑے پارک کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا۔
پی ڈی اے کی جانب سے رنگ روڈ پشاور پر 216 کنال پر مشتمل شہر کے سب سے بڑے پارک کی کنسٹرکشن کا کام مکمل کرلیا گیا۔ پی ڈی اے ترجمان کے مطابق یہ پشاور میں اپنی طرز کا واحد پارک ہوگا جس میں 5۔1کلومیٹر کا جاگنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارک کی تعمیر شہر کی سب سے بڑی کچرہ کنڈی کی سائٹ پر کی گئی ہے جس کے بعد اس کچرہ کنڈی کی جگہ ایک خوبصورت و سر و سبز پارک نے لے لی ہے جہاں نوجوان مختلف کھیلوں اور ورزش کے لیے آسکتے ہیں جبکہ اب فیمیلیز کو بھی پشاور میں نزدیک ترین لوکیشن پرایک خوبصورت پارک کی صورت میں تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ پارک کے قریب واقع زمین پر مستقبل میں چڑیا گھر کی تعمیر کا آغاز کیا جائےگا۔