مکان کرائے پر دینے کے چند بنیادی اصول
اگر آپ اپنے مکان کے مالک ہیں اور پہلی بار اسے کرائے پر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لیے پڑھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ اس تحریر میں ہم آُپکو مکان کرائے پر دے کر اس سے مستقل آمدنی کا زریعہ بنانے کے لیے چند ٹپس دیں گے۔
جائیداد کی مناسب دیکھ بھال
مکان کو صرف ایک مکان کی ہی طرح نہیں بلکہ آؐمدن کے زریعے کے طور پر دیکھیں۔ ایک مکان کرائے پر دے کر آپ اسے باقاعدہ آمدنی کا زریعہ بنا سکتے ہیں۔ اس لیے باقاعدگی سے اسکی دیکھ بھال کریں اورجب بھی مرمت وغیرہ کی ضرورت پیش آئے فورا” کروائیں، تاکہ مکان ہر وقت بہترین حالت میں رہے۔ جتنی اچھی مکان کی حالت ہوگی اتنا ہی بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔اسکے علاوہ یقینی بنائیں کہ آپ تعمیراتی ضابطوں مکمل تعمیل کر رہے ہیں اور منظور شدہ نقشے کے علاوہ کوئی اضافی تبدیلیاں نہیں کر رہے۔ جائیداد کی دیکھ بھال آُپکو مستقبل میں کسی بڑے مالی نقصان سے بچا سکتی ہے۔ اسلیے پلمبگ، انٹریئر اور مکان میں استعمال ہوئی لکڑی وغیرہ کا وقتا” فوقتا” یال رکھیں۔
جگہ کی مناسبت سے کرائے کا تعین
کرائے داروں کو اپنی پراپرٹی کی جانب متوجہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس ایریا کی مناسبت سے کرایہ کا تعین پہلے سے کرلیا جائے ۔ اس کام کے لیے مارکیٹ ریسرچ ایک نہایت ضروری عمل ہے۔ مارکیٹ سروے یا ریسرچ کے لیے آُپ ایریا میں موجود پراپرٹی ڈیلروں سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور انٹرنیٹ پر بہت سے ویب سائٹس سے بھی اندازہ لگاسکتے ہیں۔ ایریا اور مکان کی بہترین حالت کے علاوہ مناسب کرایہ یقینا” کرایہ داروں کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔
اچھے کرایہ داروں کی نشاندہی
مالک مکان کے لیے اچھے کرایہ دارکی نشاندہی کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے۔ اگر آپ گھر کرایہ پر دینا چاہتے ہیں تو ایسے کرایہ دار ڈھونڈیں جن کا پہلے سے کوئی کرمنل ریکارڈ نہ ہو۔ اس کےلیے آپ ٹیننسی ایکٹ کے تحت قریبی پولیس سٹیشن سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مکان کو رینٹ پر دینے سے پہلے کرایہ داروں سے ذاتی طور پر ملاقات کر کے انکے بارے میں معلومات ضرور حاصل کریں اور اچھی طرح تسلی کرنے کے بعد کہ وہ پراپرٹی کوکسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے یا مکان کو کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال نہیں کریں، رینٹل ایگریمنٹ پر دستخط کریں۔
قوانین کرایہ داری سے مکمل آگاہی
پراپرٹی کرایہ پر دینے سے قبل مقامی قوانین کرایہ داری سےاچھی طرح آگاہی حاصل کرلیں۔ آپ کو بحیثیت مالک مکان اپنے حقوق و فرائض کا شعور بھی ہونا لازمی ہے۔ اپنی تمام شرائط کے حوالے سے کرایہ داروں کو رینٹل ایگریمنٹ کرتے وقت آگاہ کریں ، معاہدہ کرتے وقت آُپ ماہرین سے رائے بھی لے سکتے ہیں۔ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے ، مجرمانہ سرگرمیوں یا کسی بھی غیر قانونی عمل کی صورت میں آپ قانونی چارہ جوئی کا حق بھی رکھتےہیں۔
بے دخلی کے قوانین
بے دخلی کے قوانین کے بارے میں جاننا اور وقت پڑنے پر انکا اپنے حق میں استعمال کرنے کا طریقہ جاننا مالک مکان کے لیے نہایت ضروری ہے۔ دونوں پارٹیوں کے مابین کسی بھی خاص مسئلے پر اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مالک مکان کرایہ داروں کو قانونی طور پر گھر سے بے دخل کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اگر آپکو درج زیل میں سے کسی بھی مسئلے کا سامنا ہو تو آپ اپنی پراپرٹی کرایہ داروں سے خالی کروا سکتے ہیں
۔ اگر کرایہ دار معاہدے میں لکھی شرانط کی خلاف ورزی کر رہا ہے
۔ اگر کرایہ دارمکان کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
۔ اگر پراپرٹی مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی ہو۔
۔ اگر کرایہ دار مقرر کردہ کرایہ دینے سے انکاری ہو یا وقت پر دینے سے انکاری ہو۔
ماہانہ آمدن کے لیے مکان کرایہ پر دینا ایک اچھا آئیڈیا ہے لیکن اپنے حقوق اور فرائض سے آگاہی سب سے اہم بات ہے۔ جو بعد میں کسی بھی مسئلہ سے آپکو بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔