کامیاب ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کیسے بنیں ؟

ریئل اسٹیٹ ایک بہت ہی بڑی مارکیٹ ہے ایسے میں بہت سے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ہیں جن کو نام اور پیسا کمانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑتا ہے لیکن پھر بھی سالوں گزر جانے کے باوجود وہ اس سیر شدہ  مارکیٹ میں کامیاب نہیں ہو پاتے ۔ اس تحریر میں ہم آپکو بتانے کی کوشش کریں گے کہ وہ کیا خصوصیات ہیں جو کسی بھی عام ریئالٹر کو ایک کامیاب ریئل اسٹیٹ ایجنٹ بناسکتی ہیں

ا۔ ایک اچھےریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے پاس  اپنی فیلڈ کے حوالے سے معلومات کا خزانہ موجود ہوتا ہے ۔  پراپرٹی کی  خرید و فروخت کے لیے آنے والے  آپ سے مشورہ مانگیں گے لیکن اگر آپ   خود تربیت یافتہ   نہ ہوں یا آپ کی فیلڈ پر کمانڈ ہی نہ ہو تو سیلر یا بائیر کا آپ پر بھروسہ کیسے قائم ہوگا۔

ب۔ وقت کو ضائع نہ کریں بلکہ فارغ اوقات میں مارکیٹ سروے کرلیں  تاکہ  آپکو اپنے اردگرد  جاری تمام پراجیکٹس کا علم ،جب خریدار اور فروشندہ دونوں آپ سے  مطمئن ہوں گے تبھی آپ پر بھروسہ بھی کریں  گے۔

ج۔ لوگوں سے ملیں اور تعلقات برھانے کی کوشش کریں ، جتنے زیادہ لوگ آپ کو جانتے ہوں گے آپکا کاروبار اتنا ترقی کرے گا۔  اپنی پی آر بڑھانے میں  بروشیئر، پمفلٹس اور بزنس کارڈز بھی آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔

د۔ جس نے پراپرٹی خریدنی ہو وہ پہلے سے ورکنگ کر کے ہی آپکے پاس آتا ہے اسے مختلف علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتوں کےحوالے سے بھی معلومات ہوتی ہیں اور یہ بھی کہ اسے پراپرٹی کس علاقے میں چاہیے ۔ اگر آپکی معلومات خرید ارسے  کم ہوئی یا آپکو پٹوارخانوں میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کے بارے میں معلوم نہ ہوا جو ریئل اسٹیٹ میں استعمال ہوتی ہیں تو آپکو برا امیج ظاہر ہوگا۔

ہ۔ انٹرنیٹ کے زریعے کاروبار کو بڑھانے کی کوشش کریں۔ اگرآپ کا دفتر ہے تو چند لوگ آپ کے پاس پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لیے آئیں گے لیکن اگر آپ ضرورت کے مطابق ریئل اسٹیٹ سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی رسائی پورے شہر تک ہوگی اور جسے بھی پراپرٹی کی ضرورت ہوگی وہ انٹرنیٹ کے زریعے آپ سے رابطہ کرپائے گا۔

و۔ مختلف پورٹلز پر اپنے آپکو رجسٹر کروائیں گے ۔ آج کل انٹرنیٹ پر بہت سے ریئل اسٹیٹ پورٹلز موجود ہیں جہاں آپکی موجودگی آپکو سینکڑوں کلائنٹس سے ملوائے گی ۔ آپ نے اپنے دفتر میں بیٹھ کر  خریدار یا فروشندہ کا انتظار نہیں کرنا کیونکہ آجکل ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطہ کرلیتے ہیں

ز۔ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں۔ اپنے کاروبار میں ایسے لوگوں کو شریک کریں جو ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے معلومات رکھتے ہوں اور انکے تعلقات بھی زیادہ لوگوںسے ہوں۔

ح۔ اپنا بزنس پلان بنائیں ۔ چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ بنائیں اور انھیں پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ اکثر ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کلائنٹس  بنانے  کی  جلدی میں اپنے بزنس پلان سے ہٹ جاتے ہیں جو بعد میں ان کے لیے نقصاندہ ثابت ہوتا ہے ۔

ط۔ ۔ کوشش کریں کہ اس پروفیشن میں آنے سے پہلے آپ کسی مینٹور سے بات کریں اور اپنے کلائنٹس کو مطمئن کرنے کے گر سیکھیں۔اس سے آپکو مختلف دستاویزات کو پڑھنے میں بھی مدد ملے گی  اور کسٹمر سے ڈیل بنانے کا طریقہ بھی سیکھنے کو ملے گا۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *