وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر اعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف شکایات درج کروانے کے لیے پاکستان سیٹزن پورٹل میں الگ کیٹگری شامل کرنے کی ہدایات جاری کردیں جس کی نگرانی خود وزیراعظم کریں گے۔ وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وفاقی حکومت اس پورٹل کے زریعے نہ صرف پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے بلکہ مافیاز کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کے لیے بھی تیار ہے ۔ یہ ہدایات قوم اسمبلی اجلاس کے بعد جاری کی گئیں جس میں پاکستان سیٹزن پورٹل کی کارکردگی پر سوال اٹھائے گئے تھے۔
پراپرٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ