شہر پشاور کی نئی پہچان ۔ 091 مال

091 نہ صرف پشاور کا کالنگ کوڈ ہے بلکہ اب 091 پھولوں کے شہر کی ایک نئی پہچان بننے جا رہا ہے ، جی ہاں ! 091 مال پشاور کے نام سے ۔۔ پشاور کی ریئل اسٹیٹ  مارکیٹ میں ایک نیا انقلاب لانے کی غرض سے اے ایچ گروپ نے طیب بلڈرز کے اشتراک سے 091 مال بنانے کا فیصلہ کیا  اور یوں پشاور کے بازاروں میں سنگل سٹوری مارکیٹوں کی فرسودہ روایت کو توڑتے ہوئے،یہاں ایک خوبصورت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسا شاپنگ مال بنانے کی کوشش کی گئی جہاں پشاور کے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے نہ صرف ضروریات زندگی کی تمام اشیاء دستیاب ہوں بلکہ انھیں وہاں انٹرٹینمنٹ کے مواقع بھی   میسر آئیں ۔چلیئے اس تحریر میں آپکو تفصیل سے بتاتے ہیں کہ اس  شاپنگ میں سرمایہ کاری کیوں فائدہ مند ہے ۔

سالانہ منافع

 یونیورسٹی روڈ پشاور کی ایسی  جگہ ہے  جس پر اپنی دکان یا دفتر کا ہونا ہر کاروباری شخص کا خواب ہے ۔ ایک تو یہ کہ یہاں کاروبار کی کامیابی کے مواقع زیادہ ہیں  دوسرا   ایسی پرائم لوکیشن پر پراپرٹی کی قیمت میں دن دگنا اور رات چوگنا اضافہ ہوتا ہے ۔ ایسے میں 091  مال  اپنی بہترین لوکیشن کے سبب  انویسٹ کرنے کے لیے اس لیے بھی بہترین ہے کیونکہ  یہاں سرمایہ کاری کر کے آپ بھی 15 سے 20 فیصد تک سالانہ منافع کما سکتے ہیں ۔

پی ڈی اے سے منظور شدہ پراجیکٹ

اگر کوئی پراجیکٹ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے ) سے منظور شدہ نہیں ، اکثر انھیں پراجیکٹس میں گھپلے بھی دیکھنے میں آئیں گے اور یہ پراجیکٹس تاخیر کا شکار بھی رہتے ہیں جبکہ اگر کوئی پراجیکٹ اتھارٹی سے منظور شدہ ہے تو وہاں انوسٹمنٹ سیف بھی ہے اور سیکیور بھ،ی جیسا کہ 091 مال بھی پی ڈی اے سے منظور شدہ پراجیکٹ ہے

سو فیصد منی بیک گارنٹی

091 مال ہی پشاور کا وہ واحد پراجیکٹ جو آپکو بائی بیک/ 100 منی بیک کی گارنٹی فراہم کرتا ہے ۔آپ چاہے ایک سال میں اپنی پراپرٹی فروخت کرنا چاہیں یا زیادہ عرصہ بعد ۔۔۔091 مال آپ کو مارکیٹ ریٹ کے حساب سے  پوری قیمت ادا کرے گا۔ جبکہ یہی  صورتحال اگر دیگر پراجیکٹس میں پیش آئے تو 10 سے 25 فیصد تک  پیسوں کی کٹوتی کی جاتی ہے ۔

ماہانہ کرایہ کا حصول

091 مال میں  دکان یا دفتر100 فیصد ادائیگی مکمل ہوتے ہی آپ ماہانہ کرایہ حاصل کرپائیں گے۔

سہولیات

091 مال   کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس بنایا گیا ہے ،  مال میں کسی پر فلور پر جانے کے لیے ہائی سپیڈ لفٹس، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں 24/7 پاور بیک اپ ، سولر پینلز،  زبردست سیکورٹی کا انتظام ، آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ  سسٹم  موجود ہے جبکہ 091 مال کی عمارت کو زلزلہ پروف بھی بنایا گیا ہے ۔

فلور پلان

یونیورسٹی روڈ کی پرائم لوکیشن پر واقع 091 مال کل 8 فلورز ہیں ۔  

گراونڈ اور پہلے فلورکو فیشن فلورز کا نام دیا گیا ہے جہا ں  فیشن کے دلدادہ افراد دل کھول کر اپنے  زوق کی تسکین دے سکتے ہی ۔

دوسرے فلور میں مکس کمرشل دکانیں ہوں گی جہاں کاروباری افراد اپنے کاروبار کو کامیاب بنا سکیں گے۔

تیسرے فلور میں  بنائے گئے گولڈ سوک میں آپکو خوبصورت طلائی زیورات کی مکمل ورائٹی دستیاب ہوگی۔

چوتھے فلور میں آپ کی تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے جدید مشیری سے آراستہ جم بنایا گیا ہے ۔

پانچویں  فلور پر واقع فوڈ کورٹ میں  آپکی ضیافت کے ملکی اور بین الاقوامی پکوانوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں فلور میں  جدید طرز تعمیر پر مبنی دفاتر آپکو کاروبار کی کامیابی میں  کلیدی کردار ادا کریں گے۔ جبکہ روف ٹاپ ریسٹورنٹ میں آپ کو مزیدار کھابوں اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے  کا بہترین موقع ملے گا۔

راپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *