وفاقی بجٹ برائے سال23- 2022میں کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے 37ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
2022-23 وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق کراچی میں کوریا کی معاونت سے آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے 9کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے فنڈ سے کراچی نیبر ہڈ امپروومنٹ پراجیکٹ پر 6ارب 46کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ آئندہ سال مختص کی گئی یہ رقوم گذشتہ دو مالی سال میں خرچ کی جانیوالی رقوم سے دگنی ہیں
ورلڈ بینک کی معاونت سے ہی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک ارب 75کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ورلڈ بینک آئندہ مالی سال کراچی میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کے کراچی موبلیٹی پراجیکٹ کے لیے انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آر ڈی) آئی بی آر ڈی کی معاونت سے 5ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اس پراجیکٹ کے تحت مالی سال 22- 2021کے بجٹ میں 4ارب 64کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم 30کروڑ روپے ہی خرچ ہوسکے۔۔