پاکستان کی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری اور اے ایچ گروپ
ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈٰی کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ تقریبا 400 ارب ڈالر سے زائد کی اثاثوں پر مشتمل انڈسٹری ہے۔ یہی نہیں صرف کنسٹرکشن سیکٹرسے آنے والی آمدن ہی مجموعی ملکی پیداوارمیں 380 ارب روپے کا اضافہ کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرزکے مطابق ملک بھر میں زیر التوا تعمیراتی منصوبے تقریبا 1۔1 کھرب روپے کی مالیاتی قدر کے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ سرمایہ دار برادی کا پسندیدہ ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حالات جیسے بھی ہوں ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں کی جانے والی سرمایہ کاری ہمیشہ منافع بخش ہی ثابت ہوتی ہے۔ لیکن اتنی اہمیت کے باوجود ابھی تک پاکستان کی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کوموثراندازمیں استعمال نہیں کیا جاسکا جن سے دیگر ترقی یافتہ ممالک مستفید ہورہے ہیں۔
اے ایچ گروپ کیا ہے؟
پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے، پراپرٹی کی خریدو فروخت اورسرمایہ کاری کے حوالے سے سرمایہ داربرادری کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اس سیکٹرمیں نئی جدت لانے کے لیے بہت سی ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں نے کام کا آغاز کیا لیکن ملک بھراورخصوصا” خیبر پختونخوا کے انفراسٹرکچر میں جو انقلاب “اے ایچ گروپ” لے کر آیا اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اے ایچ گروپ اس منشور کے ساتھ 2019 میں معرض وجود میں آیا کہ اس سیکٹرمیں ایسا انقلاب لایا جائے جس سے سرمایہ دار طبقے کو پاکستان میں ہی محفوظ سرمای کاری کے مواقع حاصل ہوسکیں گے اور انھیں کسی بھی دوسرے ملک میں جاکراپنا سرمایہ انوسیٹ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ۔ اے ایچ گروپ کی کاوشیں صرف یہیں پر ختم نہیں ہوتیں بلکہ سرمایہ دار طبقے کو سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور انھیں اس کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے اے ایچ گروپ تین بار”ریئل اسٹیٹ انویسٹرز کانفرنس” بھی منعقد کروا چکا ہے جس میں سینکڑوں انویسٹرز شرکت کرچکے ہیں۔
اے ایچ گروپ اور اسکے میگا پراجیکٹس
اے ایچ گروپ نے خیبر پختونخوا کے دالحکومت پشاورکے علاوہ دیگرچھوٹے اضلاع میں بھی ایسے جدید انفراسٹرکچرسے لیس منصوبوں کا آغاز کیا جو نہ صرف ان پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد دیں گے بلکہ انھیں روزگارکے بیشترمواقع بھی فراہم کریں گے۔ ان جدید پراجیکٹس کے آغازسے چھوٹے اضلاع میں پراپرٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جو ان کی ترقی کے راستے میں ایک اہم سنگ میل ہوگا۔
اے ایچ گروپ کے زیر انتظام بننے والے میگا پراجیکٹس کی اگر بات کی جائے تو پشاور کی سب سے پرائم لوکیشن پر بننے والے 091 مال، 091 ہیریٹج ،فلورینزا مال اینڈ ریزیڈنشیا جبکہ ضلع ہنگو میں “مال آف ہنگو” شامل ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ مری کی حسین وادی میں 27 اپارٹمنٹس پرمشتمل نارتھ ہلز بھی اے ایچ گروپ کا ایک ایسا منصوبہ ہے جو ہجوم شہرسےدورآپکو ایک پرسکون زندگی فراہم کرتا ہے۔
اے ایچ گروپ آف کمپنیز
اے ایچ گروپ بنیادی طور پر چارکمپنیوں کا مجموعہ ہے جن میں اے ایچ کانٹریکٹر، ایس ٹو ایس مارکیٹنگ، اے ایچ مینجمنٹ اور اے ایچ ٹیک شامل ہیں جنہیں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے ہرشعبے یعنی کنسٹرکشن، نقشہ سازی، برانڈنگ، مارکیٹنگ، مینجمنٹ اور ٹیک وغیرہ پرمہارت حاصل ہے۔ ان ہی چاروں کمپنیوں کی بدولت اے ایچ گروپ کا نام آج سب سے بااعتماد اور معتبر اداروں میں شامل ہے۔
ا۔ ایس ٹو ایس مارکیٹنگ
ب۔ اے ایچ کانٹریکٹرز
ج۔ اے ایچ مینجمنٹ
د۔ اے ایچ ٹیک
ایس ٹو ایس مارکیٹنگ
سی ٹو سکائی ( ایس ٹو ایس ) مارکیٹنگ اے ایچ گروپ کے تمام پراجیکٹس کی برانڈنگ، مارکیٹنگ اور سیلزسنبھالتی ہے۔ ایس ٹو ایس مارکیٹنگ کمپنی 360 مارکیٹنگ سٹریٹجی سے کام لیتے ہوئے نہ صرف ان ڈوراورآوٹ ڈورمارکیٹنگ بلکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اورتمام سوشل پلیٹ فارمز پر ان پراجیکٹس کی پروموشن کرتی ہے اوران پراجیکٹس میں موجود سہولیات اور سرمایہ کاری کے حوالےسے تمام تر معلومات فراہم کرنا بھی ایس ٹو ایس مارکیٹنگ کمپنی ہی کی زمہ داری ہے۔ جتنے بھی پراجیکٹس کا آغاز ابھی تک اے ایچ گروپ نے کیا ان سبھی کی براڈنگ اور ان پراجیکٹ کی فروخت بھی ایس ٹو ایس مارکیٹنگ ایجنسی کی زمہداریوں میں شامل ہے۔
اے ایچ کانٹریکٹرز
جدید ٹیکنالوجی اورخوبصورت عمارتوں سے پاکستان کے شہروں کو سجانے کا وژن لیے اے ایچ گروپ کی ماتحت کمپنی “اے ایچ کانٹریکٹرز” ان تمام پراجیکٹس کی نقشہ سازی، گرے سٹرکچر، سول ورک ، کنسٹرکشن اور ان سب سے لے کر تک کا کام کرتی ہے جو اے ایچ گروپ کی زیر انتطام تعمیر کیے جاتے ہیں۔ اے ایچ کانٹریکٹرز نہ صرف پاکستان انجینیئرنگ کونسل سے “سی 2” کیٹگری میں رجسٹرڈ کمپنی ہے بلکہ اسے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے بھی رجسٹر کروایا گیا ہے۔
اے ایچ مینجمنٹ
اے ایچ مینجمنٹ بنیادی طور پر اے ایچ گروپ کے تمام پراجیکٹس کی انتظامی زمہ داریاں سنبھالتی ہے، جن میں مال یا ریزیڈنشل بلڈنگ کی سیکیورٹی، مینٹیننس، الیکٹرک اور سول ورک وغیرہ، اس کے علاوہ ان منصوبوں کی برانڈ مینجمنٹ بھی اے ایچ منیجمنٹ کی بنیادی زمہ داریوں میں شامل ہے۔
اے ایچ ٹیک
پاکستان کی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو روایتی اور فرسودہ نظام سے نکال کر جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کی غرض سے اے ایچ گروپ نے اے ایچ ٹیک کا سنگ بنیاد رکھا۔ جو کنسٹرکشن، سرمایہ کاری، پراپرٹی کی خرید و فروخت اور دیگر معاملات کو عوام کے لیے آسان بنانے میں ایک اہم کردارادا کررہی ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں فراڈ اوربے ضابطگیوں کے خاتمے اور شفافیت کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
اے ایچ گروپ کی کوشش ہے کہ پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں ایسی جدت اور آسانی پیدا کی جائے جس سے سرمایہ دار طبقہ بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔
پراپرٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ