شاپنگ مالز میں انویسٹمنٹ :ایک نیا ٹرینڈ

investment in shopping ,a new trend

انسویسٹمنٹ کسی بھی قسم کی کیوں نہ ہو طویل مدت میں آپکو فائدہ ضرور پہنچاتی ہے ۔۔۔ یہاں  سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایسی سرمایہ کاری آخر کہاں کی جائے جس سے تھوڑے عرصہ میں بڑا فائدہ اٹھایا جا سکے۔۔۔؟  بین الاقوامی ماہرین کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر   ہی سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش سیکٹر ہے   کیونکہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی پراپرٹی  کی قیمت میں کمی واقع ہوبلکہ اس کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا  رہتا ہے ۔  جبکہ آجکل کے بدلتے ٹرینڈز کو  دیکھا  جائے تو زیادہ تر سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی  خصوصا” شاپنگ مالز میں انویسٹمنٹ کرنے کو بے حد محفوظ اور منافع بخش قرار دے رہے ہیں۔  شاپنگ مالز  میں سرمایہ کاری کیوں اور کیسے  فائدہ پہنچا سکتی ہے اس تحریر میں ہم ان سوالات کے جواب دینے کی کوشش کریں گے

ہائی  ریٹرن انویسٹمنٹ

 آبادی کے نزدیک ترین اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس شاپنگ  مالز میں کی جانے والی انویسٹمنٹ عام مارکیٹ میں لی گئی دکان سے کئی زیادہ منافع بخش اور طویل المیعاد ثابت ہوتی ہے ۔ بڑے برانڈز بھی اپنی ساکھ کو بر قرار رکھنے کے لیے ایسے مالز کا انتخاب کرتے ہیں جہاں انفراسٹرکچر  بہترین ہو۔   ایسے میں ان دکانوں کا کرایہ بھی عام مارکیٹوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔  اپنی زبردست لوکیشن کے سبب  ان مالز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے وہاں  موجود دکانوں کی قیمت بھی بڑھتی رہتی ہے  یہی وجہ ہے کہ مالز میں کی گئی  ہائی ریٹرن انوسیٹمنٹ کہلاتی ہے ۔

لو رسک انوسیٹمنٹ

اگر آپ مارکیٹ میں واقع ایک دکان  میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس میں ہونے والے نفع نقصان کے زمہ دار آپ اکیلے ہی ہوں گے  جبکہ شاپنگ سینٹر میں چونکہ بہت سے لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہوتے ہیں اس لیے وہاں نقصان کا خطرہ بھی بہت حد تک کم ہوتا ہے ۔  اس لیے بھی شاپنگ مالز کو کم نقصان والی سرمایہ کاری کہا جاتا ہے۔

مناسب دیکھ بھال

شاپنگ مالز کی دیکھ بھال کے لیے ایک مکمل ٹیم ہائیر کی جاتی ہے جس کا مقصد مال کی مناسب انداز میں دیکھ بھال ہوتا ہے ۔ مال  کی صفائی، مین ٹیننس  وغیرہ وقت پر کی جاتی ہے جبکہ اگر آپ کی دکان کسی لوکل مارکیٹ میں ہے تو  اسکی دیکھ بھال بھی آپکی زمہداری ہوگی ۔ پھر یا تو آپ اپنے کاروبار پر فوکس کر پائیں گے یا دکان اور دیگر اشیاء کی مین ٹیننس پر ۔۔۔۔

بہترین سہولیات

شاپنگ مالز اس لیے بھی سرمایہ داروں کی ترجیح ہوتے ہیں کیونکہ انھیں جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ   کیا گیا ہوتا ہے   یہی وجہ ہے کہ یہ مالز عوام میں بھی زیادہ مقبو ل ہوتے ہیں۔ شاپنگ مالز میں کاروباری افراد کے لیے جدید طرز کے  دفاتر بھی بنائے جاتے ہیں اور  ریٹیلرز کے لیے کمرشل دکانیں بھی ۔ جبکہ لوڈشیدنگ کی صورت میں پاور بیک اپ  اوراوپر کے یا نچلے فلورز تک آمدورفت  کے لیے ہائی سپیڈ لفٹس بھی  بنائے جاتے ہیں  جبکہ  بڑے پارکنگ لاٹس بھی  عوام کو اپنی جانب کھنچنے کا زریعہ بنتے ہیں ۔

سیکورٹی ایڈوانس

شاپنگ مالز میں مینجمنٹ کی جانب سے سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے ۔ بڑے  شاپنگ مالز میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سرویلینس کیمرے نصب کیے جاتے ہیں جبکہ ہر گیٹ پر گارڈز کی موجودگی   بھی یقینی ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ    شاپنگ مالز میں آپکا سرمایہ اس لیے بھی محفوظ رہتا ہے کیونکہ  ایسی ہائی -اینڈ بلڈنگز کو  زلزلہ  پروف  بنایا جاتا ہے جبکہ آگ وغیرہ لگنے کی صورت میں  فائر فائٹنگ سسٹم اور ایمرجنسی ایگزٹ  بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی ترجیح  ایسے شاپنگ مالز ہوتے ہیں جو محفوظ ہوں  اور یہی خصوصیات   انھیں سرمایہ کاری کے لیے بہترین بناتی ہیں ۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصٰلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *