سٹیٹ بینک آف پاکستان کا موبائل نمبرز کو بینک اکاونٹ نمبر کے طور پر استعمال کرنےکا فیصلہ


بینکاری کو آسان بنانے کی غرض سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے موبائل نمبروں کو بینک اکاونٹ نمبر کے طور پر استعمال میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ دور دراز اور خصوصا” دیہاتی علاقوں کے ان عوام کے لیے کیا گیا ہے جو بینکاری کی پیچیدگیوں کو سمجھنے نے قاصر ہوتے ہیں ۔ قومی بینک کے ڈائریکٹر پے منٹ سسٹم ڈپارٹمنٹ سید سہیل جواد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بینک صارفین اپنے موبائل نمبر یا پھر کسی بھی انوکھے آئیڈنٹیفیکیشن نمبر کو اپنے بینک اکاونٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس پروگرام کو اکتوبر میں شروع کیے جانا متوقع ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *