اے ایچ گروپ اور اے ایچ سٹی کے زیر اہتمام دوسرا پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن
پشاور: دوسرا پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن اے ایچ گروپ اور اے ایچ سٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا، 3 دن پاکستانی عوام کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور تھے۔ اس ایکسپو کا مقصد سرمایہ کاری کے متعدد آفرز پیش کرنا تھا تاکہ ہر فرد اپنی مالی آزادی کا موقع حاصل کر سکے۔
رئیل اسٹیٹ اور کاروباری برادری کے نمایاں ناموں کے ساتھ، میگا ایکسپو میں اے ایچ گروپ کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی، بشمول چیئرمین جناب یاسر علی، سی ای او جناب حسیب خٹک، منیجنگ ڈائریکٹر جناب رمضان علی، اور ڈائریکٹر۔ ایڈمن اینڈ آپریشنز جناب ہارون الرشید اور مہمان خصوصی محترم جناب حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا تھے۔
ایکسپو کے پہلے دن کا باقاعدہ آغاز مہمان خصوصی محترم جناب حاجی غلام علی، گورنر خیبرپختونخوا، اے ایچ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر رمضان علی اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ آپریشنز مسٹر ہارون نے ربن کاٹنے کی تقریب سے کیا۔
3 روزہ ایکسپو میں مختلف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو ایک ہی چھت کے نیچے سمیٹ لیا گیا جہاں ہر کمپنی کو اپنے کلائنٹس کے سامنے اپنے انتہائی منافع بخش آفرز پیش کرنے اور انہیں اپنے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے مشورے فراہم کرنے کا ایک ناقابل یقین موقع ملا۔
بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد دیکھی گئی اور اس ایکسپو کو مزید موثر بنانے کے لیے سرمایہ کاروں اور لیڈروں کو مدعو کیا گیا، جنہیں اب تک کے سب سے بڑے پراپرٹی ایونٹ کا مشاہدہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
تقریب کے آخر میں اے ایچ گروپ اور اے ایچ سٹی کی جانب سے مہمان شُرکا میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئی اور یہ عظم کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے کا موقع ملے اور ملک کی معشیت بھی ترقی کی نئی راہوں پر استوار ہو۔