گھر کی جلد فروخت ممکن بنانے کے لیے موثر عوامل
آپ کا گھر آپ کا سب سے بڑا اور قیمتی اثاثہ ہے اور اس سے آپ کے بہت سے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔ جب بھی کسی وجہ سے آپ کو گھر بیچنا پڑ جائے تو یہ کام کبھی بھی آپ کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ نئے گھر کو خریدنے کے لیے پرانا گھر بیچ رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ مالی مسائل کی وجہ سے اپنے گھر کو فروخت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
جب بھی آپ گھر فروخت کرنے کا سوچتے ہیں تو سب سے پہلی چیز آپ کے ذہن میں آتی ہے وہ ہے،گھر کی جلد فروخت کیسے ممکن بنائی جائے. گھربیچتے وقت اکثر آپ کو اس کی قیمت میں نقصان یا اچھے خریدار کے نہ ملنے کی پریشانی رہتی ہے۔
گھر کو جلد فروخت کرنا بظاہر ایک مشکل کام لگتا ہے، لیکن مندرجہ ذیل چند عوامل کو مدنظر رکھا کر گھر کی فروخت کی جائے تو یہ کام اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔
:تمام دستاویزات کی موجودگی
کسی بھی جائیداد کی فروخت کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس اس سے متعلق تمام قانونی دستاویزات موجود ہوں۔ تا کہ اگر کوئی خریدار جلد ہی گھر خریدنا چا رہا ہے تو آپ کو کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔
:جائیداد کی منتقلی کےلیےدرکارضروری دستاویزات
فروخت کرنے والے کا اصل ٹائٹل ڈیڈ
سیلز ڈیڈ
فرد ملکیت
این ڈی سی۔ نو ڈیمانڈ سرٹیفیکیٹ
یہ وہ دستاویزات ہیں جو آپ گھر کی فروخت سے پہلے تیار کرسکتے ہیں۔
: گھرکی تزئین و آرائش
گھر کی فروخت سے پہلے اسے خریدار کی ںظر سے دیکھیں، کہ پہلی نظر میں وہ کیسا دکھ رہا ہے۔ گھر کا صاف ستھرا ہونا فروخت کے عمل پر کافی اثر ڈالتا ہے۔ گھر میں پینٹ یا جہاں جہاں مرمت کی ضرورت ہے وہ کریں۔ تا کہ پہلی نظر میں ہی خریداری کو متاثر کرسکے۔
:اچھی فوٹوگرافی
آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں لوگ گھر خریدنے سے پہلے ہی گھر کی تصاویر سے اندازہ لگا لیتے ہیں کے گھر ان کے معیار کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔اس لیے اچھی فوٹوگرافی کرنا بہت ضروری ہے۔ جن گھروں یا جائیدادوں کی اچھی تصاویر اپلوڈ کی جاتی ہیں ان کے جلد فروخت ہونے کی شرح کافی حد تک بڑھ جاتی ہے۔ تصاویر میں گھر کی زیادہ سے زیادہ خصوصیات ظاہر کرنے کی کوشش کریں جو دیکھنے والوں میں دلچسپی پیدا کرے۔
: گھر کی قیمت کا درست تعین
گھر کی مناسب قیمت اس کے جلد فروخت ہونے کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔خریدارکبھی اپنی ضرورت سے زیادہ ادائیگی نہیں کرنا چاہتا اور بیچنے والا کبھی بھی اپنی جائیداد کم قیمت پر فروخت نہیں کرنا چاہے گا۔ گھر کے رقبے، لوکیشن اور گھر کی موجودہ حالت کو ذہن میں رکھتے ہوئے گھر کی قیمت لگائیں۔
آپ کے پڑوس میں حال ہی میں فروخت ہونے والی جائیدادوں اور آپ کی مارکیٹ میں پراپرٹی کے جو ریٹ چل رہے ہیں ان کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کے آس پاس کے گھر کس قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں اور آپ کو گھر کے رقبے کے حساب سے معقول رقم کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔
:رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات
رئیل اسٹیٹ ایجنٹ جو مقامی مارکیٹ کو جانتا ہو اس کی خدمات حاصل کرنا آپ کے گھر کی فروخت کے عمل کو کافی حد تک تیز اور آسان بنا دیتا ہے۔ کیونکہ وہ آپ کے گھر کو زیادہ سے زیادہ خریداروں کو دیکھا سکتا ہے۔ آپ کی طرف سے بات چیت کرتا ہے تاکہ بہترین پیشکش حاصل کی جا سکے۔
آپ اپنے گھر کے متعلق تمام تر تفصیلات اور اپنا رابطہ نمبر رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو دیں تا کہ صحیح خریداروں کو آپ کا گھر دکھایا جاسکے۔ گھر کو جتنے زیادہ خریدار دیکھتے ہیں تو اس کی جلد فروخت کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھ جاتے ہیں۔
:آنلائن رئیل اسٹیٹ پورٹلز پر گھرکی لیسٹینگ کروائیں
ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے اس دور میں جہاں ہر چیز آپ کو ایک کلک پر مل جاتی ہے۔ اسی طرح گھر کی خرید و فروخت کے تمام کام بھی اب آن لائن کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی سروسز نہیں لینا چا رہے تو آپ اپنے گھر کو کسی اچھی اور پیشہ ورانہ آن لائن رئیل اسٹیٹ پورٹلز میں لیسٹ کرواسکتے ہیں۔
یہ آن لائن پورٹلز آپ سے مناسب معاوضہ لے کر گھر کو نہ صرف لیسٹ بلکہ اس کی مارکیٹنگ بھی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی سیلز ٹیم آپ کے گھر کے فروخت کے عمل کو جلد ممکن بنانے میں بھی آپ کی مدد کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان بہت سے اچھے اور با اعتماد نام ہیں جیسے کے realtorspk.com جن کی سروسز حاصل کرکے آپ گھر کو جلد فروخت کرواسکتے ہیں۔
ایک اچھی پلاننگ اور ہمارے بلاگ میں بتائیے گے عوامل پر عمل پیرا ہوکر آپ اپنا گھر بغیر کسی پریشانی کے جلد اور اچھی قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں۔
Read More Blogs