اوگرا نے 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز پیش کردی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں 16 جون سے پیٹرول 4 روپے 20 پیسے مہنگا کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3روپے50 پیسےبڑھانے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا ہے۔ اس وقت پیٹرول پر فی لیٹرلیوی 4 روپے80پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5روپے 14 پیسے ہے۔
source: Geo Urdu