کراچی کے 19 انفراسٹرکچرل ڈویلپمنٹ منصوبوں کی تکمیل کے لیے 8 ارب روپے مختص
حکومت سندھ نے آئندہ مالی بجٹ 2021-22 میں کراچی میں جاری 19 انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لیے 8 ارب روپے مختص کردیے۔ بجٹ گوشوارے کے مطابق ان 8 ارب روپے میں سے 604۔6 ارب روپے 13 نئے منصوبوں پر لگائے جائیں گے جبکہ 395۔1 ارب روپے 6 جاری منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے ۔گزشتہ سال بجٹ میں کراچی میں جاری 19 بڑے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 94۔1 ارب روپے ہی مختص کیے گئے تھےجس میں اس سال تقریبا” 6 ارب اضافہ کیا گیا ہے ۔