وفاقی وزیر اور جاپانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین سے جاپان کے سفیر مسٹر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان میں جاپانی کار ساز اداروں کو درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تمام مسائل اور رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کا انتہائی قریبی دوست ہے۔جاپان پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کو توقع ہے کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔ اور اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کرے گا۔
مزید انہوں نے کہاں کہ ،موجودہ حکومت صنعت اور زرعی ترقی کیلیےپرعزم ہے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
امید ہے کہ اس ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور پاکستان میں سرمایہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں